Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اداکار سلمان خان کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
یہ دعویٰ غلط ہے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دیے جانے کا کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین اور نیوز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا کہ اداکار سلمان خان کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ دعویٰ یہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے ان کے خلاف یہ کاروائی اس وقت کی جب سلمان خان نے ایک تقریب کے دوران بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا ذکر کیا۔ اس پوسٹ میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے ایک مبینہ نوٹیفکیشن لیٹر بھی شامل تھا جس میں سلمان خان کا نام اور پتہ بھی موجود تھا۔
ایک ایکس صارف نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، “پاکستان نے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دیا”۔ ایسے ہی ایک دوسرے صارف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “بلوچستان کو الگ ملک بتانے کے لئے پاکستان نے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دیا”۔

اسی دعوے سے متعلق خبریں نیوز 18 اردو، روزنامہ سیاست، بھارت ایکسپریس اردو، روزنامہ انقلاب و آواز دی وائس نے بھی شائع کی ہیں۔ ان سبھی نے اپنی خبروں میں “پاکستان نے سلمان خان کو دہشت گرد قرار دیا”، جیسی ہیڈلائن کا استعمال کیا ہے۔

سلمان خان سے متعلق وائرل ہو رہے دعوے کی پڑتال کے لئے متعلقہ کیورڈز کو گوگل سرچ کرنے پر ہمیں انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان نے ریاض میں منعقدہ حالیہ ‘جوئے فورم 2025’ میں شرکت کی تھی۔ اسی دوران سلمان خان نے ایک تبصرہ کیا تھا جس کے بعد بحث چھڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے کہا تھا “اس وقت اگر آپ کوئی ہندی فلم بنا کر یہاں ریلیز کریں تو وہ سپرہٹ ہوگی۔ اگر آپ کوئی تمل، تیلگو یا ملیالم فلم بناتے ہیں تو وہ کروڑوں کما لے گی کیونکہ یہاں کئی ممالک کے لوگ رہتے ہیں، بلوچستان کے لوگ ہیں، افغانستان کے لوگ ہیں، پاکستان کے لوگ ہیں، ہر کوئی یہاں کام کر رہا ہے”۔
کیورڈز کو گوگل سرچ کرنے پر ہمیں اس بارے میں کوئی قابلِ اعتماد پاکستانی رپورٹ نہیں ملی۔ اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے پاکستان حکومت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ اور بلوچستان حکومت کے پورٹل کی بھی جانچ کی، لیکن ہمیں سلمان خان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی چوتھی شیڈول میں شامل کئے جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی۔
اس کے بعد ہم نے وائرل خط کی جانچ کی۔ اس دوران ہم نے یہ پایا کہ اس خط میں کئی جملے، گرامر اور تاریخ سے متعلق غلطیاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، وائرل خط 16 اکتوبر 2025 کا ہے اور7 اکتوبر 2025 کے ایک دستاویز کا حوالہ دیتا ہے، جبکہ سلمان خان نے ”بلوچستان۔پاکستان” والا تبصرہ 17 اکتوبر 2025 کو کیا تھا، جو واضح طور پر مبینہ نوٹیفکیشن کی تاریخ کے بعد کا ہے۔ ‘جوئے فورم’ کی لائیو اسٹریم ویڈیو(سلمان خان کا تبصرہ 03:49:48 پر ہے) اس وقت کی تصدیق کرتی ہے۔

وائرل دعوے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہم نے سرکاری ملکیت والے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے سربراہ محمد ثاقب تنویر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بھی اس دستاویز میں کئی تضادات کا ذکر کیا، اور اسے “مکمل طور پر جعلی” قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دستاویز میں درج شناختی کارڈ صرف پاکستانی شہریوں کے لئے ہوتا ہے، جو سلمان خان کے پاس نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ یہ دستاویز کسی پرانے ورژن کی ترمیم شدہ شکل ہو سکتی ہے۔
وائرل خط کو گوگل ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں بلوچ ویمن فورم کی جانب سے 21 اکتوبر 2025 کو کیا گیا ایک ایکس پوسٹ ملا، جس میں اس سے ملتی جلتی ایک تصویر تھی۔ اس میں چوتھی شیڈول میں تین اراکین کو شامل کرنے کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں۔ وائرل تصویر کا اس نوٹیفکیشن سے موازنہ کرنے پر ہمیں معلوم ہوا کہ وائرل دستاویز میں اسی نوٹیفکیشن جیسی معلومات تھیں۔ مثلاً سیریل نمبر، پہلے پیراگراف میں درج حروف کی تعداد، اجرا کی تاریخ، اسٹامپ/دستخط کی پوزیشن جس سے پتا چلتا ہے کہ غالباً یہی وہ دستاویز تھی، جسے سلمان خان کو نشانہ بنانے کے لئے جان بوجھ کر تبدیل کیا گیا تھا۔

پاکستان حکومت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی فیکٹ چیک یونٹ نے بھی 26 اکتوبر 2025 کو اپنے ای ایکس پوسٹ میں وائرل دعوے کو فرضی قرار دیا ہے۔
اس طرح ہماری پڑتال میں یہ واضح ہوتا ہے کہ سلمان خان کو پاکستان کی جانب سے دہشت گرد قرار دئے جانے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
Sources
YouTube Video By Saudi On Demand, Dated October 17, 2025
X Post By @FactCheckerMoIB, Dated October 26, 2025
Conversation With Pakistan TV Digital Head Muhammad Saqib Tanveer
Self Analysis
(نوٹ: اس آرٹیکل کو انگلش سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے، سے وسودھا بیری نے لکھا ہے۔)
Mohammed Zakariya
August 12, 2025
Mohammed Zakariya
July 24, 2025
Mohammed Zakariya
June 27, 2025