جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا خادم رضوی کے داماد ہیں فرانس میں پاکستان کے...

Fact Check: کیا خادم رضوی کے داماد ہیں فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار احمد؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
مرحوم خادم رضوی کے داماد عاصم افتخار احمد کو فرانس میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

Fact
فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار کا علامہ خادم حسین رضوی سے کسی قسم کی کوئی عزیز داری یا خون کا رشتہ نہیں ہے۔

واہٹس ایپ پر ہمارے ایک صارف نے پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار احمد کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ مرحوم خادم حسین رضوی کے داماد اور تحریک لبیک پاکستان کے موجودہ چیئرمین سعد رضوی کے بہنوئی عاصم افتخار کو فرانس میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔

فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر عاصم افتخار احمد خادم رضوی کے داماد نہیں ہیں۔
Whatsapp forward

اس پوسٹ کو فیس بک اور ٹویٹر بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: Fb/Rani Chohdri

Fact check / Verification

عاصم افتخار احمد کو فرانس میں پاکستان کا سفیر کب تعینات کیا گیا ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا، جہاں پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ ایمبیسی آف دی اسلامک ری پبلک آف پاکستان، پیرس پر ہمیں عاصم افتخار کے سلسلے میں ان کی ہوبہق تصویر کے ساتھ ایک مضمون ملا۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق عاصم افتخار کو پاکستان کا سفیر ستمبر 2022 میں بنایا گیا تھا اور وہ اب بھی فرانس میں پاکستان کے سفیر کے طور پر برسراقتدار ہیں۔

پھر ہم نے “خادم رضوی کے داماد عاصم افتخار احمد” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 1 ستمبر 2022 کو شائع شدہ پاکستان کی نیوز ویب سائٹ اردو پوائنٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سابق چیئرمین خادم حسین رضوی مرحوم سے فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کا کسی بھی طرح کا کوئی عزیزداری یا خونی رشتہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ویب سائٹ نے بھی اس طرح کی خبریں شائع کی ہیں۔

Courtesy: Urdu point

علامہ مظفر حسین قادری اور پاک اپڈیٹ یوٹیوب چینل کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی تین بیٹیاں ہیں، لیکن ایک بیٹے سعد رضوی کے علاوہ دیگر بچے غیر شادی شدہ ہیں۔ یہ دونوں ویڈیو ستمبر 2022 میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہیں! یہ بھارتی میڈیا ہاؤس نہیں، بوسٹن کا سی سی ٹی وی کنٹرول روم ہے

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد خادم رضوی کے داماد نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر پچھلے کئی سالوں سے اس دعوے کو شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Our SOurces

Report published by Urdu point on 1 Sept 2022

Detailed information on pakembparis.com

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular