جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف...

Fact Check: کیا فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی ہے یہ ویڈیو؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف کسانوں نے فصلوں کی باقیات کو میکڈونلڈ میں پھینک دیا۔
Fact
ویڈیو فرانس کے کسانوں کی جانب سے کئے گئے احتجاج کی ہی ہے، لیکن اس کا اسرائیل اور فلسطین میں چل رہی لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں کسانوں کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ احتجاج سے متعلق مختلف ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں ایک ویڈیو جس میں کچھ لوگ میکڈونلڈ میں جے سی بی سے فصلوں کی باقیات پھینکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “فرانس میں فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف کسانوں کا انوکھا احتجاج میکڈونلڈ، کے اندر گند پھنک دیا”۔

یہ ویڈیو فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت کئے گئے مظاہرے کی نہیں ہے۔
Courtesy: X @Sajanjani55

Fact Check/ Verification

فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں کئے گئے احتجاج کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کو سب سے پہلے ہم نے کیفریم میں تقسیم کیا اور ایک کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایسو سی ایٹ ٹائمس کے فیس بک پیج و ایکس ہینڈل پر 25 جنوری 2024 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ اس ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ یہ احتجاج فرانسیسی کسانوں کی جانب سے میکڈونلڈ میں گوشت کے امپورٹ کے خلاف کیا گیا تھا۔

Courtesy: X @TimesAssociates

مزید سرچ کے دوران ہمیں ایف ڈی ایس ای اے ہوٹ سون کے فیس بک پیج اور ایکس ہینڈل پر بھی اس احتجاج کے حوال سے 24 نومبر 2023 کو اپلوڈ شدہ تصاویر ملیں۔ یہ تصاویر فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو سے ملتی جلتی ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن کے مطابق ویزول کے ہوت سون میں فرانسیسی کسانوں نے میکڈونلڈ اور برگر کنگ کے خلاف احتجاج درج کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ فوڈ کمپنیاں باہر سے گوشت کا امپورٹ کر رہی ہیں۔ مزید میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔

Courtesy: X @FDSEA70

تحقیقات کو مزید پختہ کرنے کے لئے ہم نے ویڈیو کی لوکیشن کو جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر سرچ کیا، جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ویزول کے ہوت سون میں مقیم میکدونلڈ کی ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ یہ ویڈیو فرانس کے کسانوں کی جانب سے فاسٹ فوڈ کمپنیوں کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔ لیکن اس کی وجہ میکڈونلڈ کا فلسطین کے خلاف اسرائیل کی حمایت کرنا نہیں ہے، بلکہ گوشت کے امپورٹ کی وجہ سے یہ احتجاج کیا گیا تھا۔

Result: False

Sources
Facebook and x post by Associates Times on 25 jan 2024
X post by FDSEA70 on Nov 2023
Geo Location


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular