جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkپاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا نہیں ہے یہ وائرل...

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر ایک آسٹریلین کھلاڑی نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگایا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت ماتا کی جے والا وائرل پوسٹ
Courtesy : Twitter@RaviRanjanIn

فیس بک پر وائرل پوسٹ کو درج ذیل میں دیکھیں۔

گزشتہ 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے بیچ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا گیا تھا۔ امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی تھی، پاکستان نے 20 اوور میں آسٹریلیا کو 177 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جس کے بعد آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ اسی کے پیش نظر دعوی کیا گیا کہ آسٹریلیائی کھلاڑی نے بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم کا نعرہ لگایا۔

Fact Check/Verification

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے والے ویڈیو کا سچ جاننے کے لئے ہم نے اسے انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر اسے کچھ کیورڈ کی مدد سے کیفریم کے ساتھ گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 20 جنوری 2021 کو شائع ٹی وی9 بھارتورش کی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ کے ٹائٹل میں لکھا تھا “آسٹریلیائی فین نے لگائے ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے، ٹیم انڈیا نے صرف میچ ہی نہیں دل بھی جیتا”۔ پوری رپورٹ کو پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ وائرل ویڈیو ، بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے آخری میچ کا ہے، جو برسبین کے گابا میں کھیلا گیا تھا اور بھارت نے یہ میچ جیت کر بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو 1-2 سے اپنے نام کر لیا تھا۔ یہ میچ بھارت اور آسٹریلیا کے بیچ کھیلا گیا تھا۔

Screenshot/TV9

انڈیا ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے آسڑیلیا کو گابا میں ہرا کر اس کا گابا میں نا ہارنے کا رکارڈ توڑ دیا کیونکہ آسٹریلیا نے گابا میں 32 سالوں میں ایک بھی میچ نہیں ہارا تھا۔

جب ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے یوٹیوب پر تلاش کیا تو انڈیا ٹوڈے کے یوٹیوب چینل پر ہمیں ایک ویڈیو ملا۔ رپورٹ کے مطابق، وائرل ویڈیو بیتے 19 جنوری کو آسٹریلیا اور بھارت کے بیچ ہوئے آخری اور چوتھے ٹیسٹ میچ کا ہے، جس میں بھارت نے بازی ماری تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے بارڈر-گاوسکر ٹرافی 1-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔ اس سے واضح ہو چکا کہ یہ ویڈیو پاکستان اور آسٹریلیا میج کے درمینا لگائے گئے نعرے کا نہیں ہے۔

India Today report

یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں میں ہتھوڑا لی ہوئی خاتون 1894 کی اینستھیزیولوجسٹ نہیں ہے

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں ملے ثبوتوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ہو رہا ویڈیو پاکستان اور آسٹریلیا کے بیچ ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کا نہیں ہے۔ ویڈیو میں نعرہ لگا رہا شخص آسٹریلیائی کھلاڑی نہیں بلکہ ایک مداح ہے۔ یہ ویڈیو بھارت اور آسٹریلیا کے بیچ برسبین کے گابا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا ہے، جسے اب غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔


Result: Misplaced Context

Sources

TV9Hindi:https://www.tv9hindi.com/trending/australian-fan-chanting-bharat-mata-ki-jai-after-india-big-win-at-gabba-video-goes-to-viral-481719.html

IndiaTimes:https://www.indiatimes.com/trending/social-relevance/australian-fan-chants-bharat-mata-ki-jai-after-india-win-at-gabba-532308.html

IndiaToday:https://www.youtube.com/watch?v=zlDsLuhWvoo


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular