Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
لانچ کے فوراً بعد ہی زمین بوس ہوئے آسٹریلیائی راکٹ میں اسرو کے بنائے ہوئے انجن کا استعمال ہوا ہے۔
وائرل دعویٰ فرضی ہے، اس راکٹ کو مکمل طور پر آسٹریلیا میں ہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر 23 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر آسٹریلیائی راکٹ کو تباہ ہوتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس راکٹ میں خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو کے بنائے ہوئے انجن کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ راکٹ لانچ ہونے کے 14 سیکنڈ بعد ہی زمین بوس ہو گیا۔

نیوزچیکر نے تباہ کن آسٹریلیائی راکٹ میں اسرو کے بنائے ہوئے انجن ہونے کے دعوے کی تحقیقات کے لئے سب سے پہلے “آسٹریلیائی سیٹلائٹ لانچ” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں متعدد عالمی میڈیا رپورٹس موصول ہوئیں، جنہیں یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کا بنایا گیا راکٹ آسٹریلیائی زمین سے لانچ ہونے کے 14 سیکنڈ بعد ہی زمین بوس ہو گیا۔ مزید برآں ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹ یا سرکاری بیان نہیں ملا، جس میں اسرو کے راکٹ بنانے میں آسٹریلیائی کمپنی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذکر کیا گیا ہو۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں 31 جولائی 2025 کو شائع نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ کے مطابق “بدھ کی صبح تقریباً 8.30 بجے، گلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے اس وقت تاریخ رقم کی جب اس کا پہلا آربیٹل راکٹ، ایرس، نارتھ کوئنز لینڈ کے بوون سے لانچ ہوا”۔ ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زمین بوس ہونے سے پہلے 14 سیکنڈ راکٹ نے ہوا میں پرواز کی۔

ایسوسیئٹ پریس کی 31 جولئی 2025 کی ایک رپورٹ کے مطابق گلمور اسپیس ٹیکنالوجیز کی جانب سے لان کیا گیا راکٹ ایرس، آسٹریلیا کا ڈیزائن و تیارکردہ پہلا آربیٹل لانچ وہیکل تھا، جسے چھوٹے سیٹلائٹ کو آربٹ میں لے جانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ راکٹ لانچ کی ویڈیوز یہاں اور یہاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
اس کے بعد ہمیں وینچر کیپیٹل کی حمایت یافتہ آسٹریلوی لانچ سروسز کمپنی گلمور اسپیس ٹیکنالوجیز کی جانب سے 30 جولائی 2025 کو جاری کردہ میڈیا ریلیز ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے آسٹریلیا کے پہلے مقامی طور پر ڈیزائن کئے گئے اور بنائے گئے آربیٹل راکٹ کا پہلا ٹیسٹ لانچ مکمل کر لیا ہے جو کہ کم لاگت، ریسپانسیو گلوبل لانچنگ سروسز کی پیشکش کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔
میڈیا ریلیز میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ “ایرس کو عالمی لانچ کمپنیوں کے لئے دستیاب بجٹ کےمحض ایک حصے پر مکمل طور پر آسٹریلیا میں ہی تیار کیا گیا تھا، پروپلشن، ڈھانچے، ایویونکس، سافٹ ویئر، اور اسپیس پورٹ سمیت”۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ زمین بوس ہونے والے آسٹریلیائی راکٹ میں اسرو کے بنائے ہوئے انجن کے استعمال کا دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔
Sources
Reports published by ABC, News.com.au and AP on July 31, 2025
Media release, Gilmour Space Technologies, July 30, 2025