Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
مولانا عبد اللہ سالم چترویدی نے اے آئی ایم آئی ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ویڈیو پرانی ہے اور فی الحال مولانا عبد اللہ سالم چترویدی پارٹی سے منسلک ہیں۔
سوشل میڈیا پر مولانا عبد اللہ سالم چترویدی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ پارٹی سے دستبرداری کی بات کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو حالیہ بہار انتخابات سے منسوب کر کے شیئر کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے ہندی زبان کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “لو ایک اور وکٹ گر گیا!! مولانا عبد اللہ سالم چترویدی نے اے آئی ایم آئی ایم سے دیا استعفیٰ! انہوں نے استعفیٰ دیتے ہوئے صاف صاف اے آئی ایم آئی ایم بہار ریاستی صدر کی حقیقت بتائی۔ یہ لوگ پارٹی کے نام پر بزنس کر رہے ہیں، کروڑوں میں بیچتے ہیں ٹکٹ۔۔۔”۔

ساتھ ہی ویڈیو میں مولانا عبد اللہ سالم قاسمی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “ممکن ہے کہ میں اس پارٹی کے اندر سے میں دستبرداری کروں، مجھے اس پارٹی کے اندر نہیں رہنا ہے، جہاں پر کرپٹ لوگ بیٹھتے ہوں، پیسے کے پجاری لوگ بیٹھتے ہوں، شراب کے لالچی لوگ بیٹھتے ہوں، انہوں نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرا ہے، انہوں نے عوام کے جزباتوں کے ساتھ کھیلا ہے۔ جوکی ہاٹ ودھان سبھا کے اندر 70-80 فیصد عوام سے جڑے ہوئے ہیں، وہ آپ کی شفافیت کو دیکھ رہے ہیں، وہ اس کی افادیت کو دیکھ رہے ہیں لیکن آج آپ نے اس پارٹی کی تمام کی تمام حدیں پار کر دیں ہیں، بیرسٹر اسد الدین اویسی کے اوپر آپ نے کلنک لگایا ہے”۔
آگے وہ مزید کہتے ہیں کہ “اس لئے کہ جتنے بھی ذمہ داران لوگ ہیں آپ اپنے اندر تبدیلی لائیے، نہیں تو آنے والے الیکشن کے اندر میں آپ کو یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ ہاٹ نہیں پورے سیمانچل نہیں پورے بہار میں آپ کو اے آئی ایم آئی ایم کو کامیاب کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائےگا۔ اس لئے کہ لوگ ابھی اس پارٹی کو پوترتا کے اعتبار سے دیکھ رہے ہیں اور آپ پیسوں پر سودا کرتے ہیں۔ کتنا دن ہوا ابھی مرشد صاحب کو پارٹی میں آئے ہوئے بتائیے آپ، کتنے لوگوں کو ممبرشپ کے اندر انہوں نے داخلہ دلوایا۔ دو دن میں آیا کروڑوں روپے لے کر پہنچا اور آپ کے منہہ کے اندر ٹھونس دیا اور آپ کی زبانیں گنگی ہو گئیں، شرم آنی چایئے آپ لوگوں کو”۔
اس ویڈیو کو تھریڈ و انسٹاگرام پر بھی ایسے ہی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

عبد اللہ سالم چترویدی کے اے آئی ایم آئی ایم سے استعفیٰ دینے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں الہند اسلامک ٹیوب نامی یوٹیوب چینل پر 18 اکتوبر 2020 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں مولانا عبد اللہ سالم چترویدی کے بیان کا ایک طویل ورژن ملا۔ اس ویڈیو میں 5 منٹ 6 سیکنڈ پر وائرل ویڈیو والے حصے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم نیوز مدھوپور نامی یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں وائرل پوسٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ اس ویڈیو میں بھی مولانا عبد اللہ سالم چترویدی کے استعفیٰ کی خبر کو فرضی بتایا گیا ہے۔
تحقیقات کو مزید پختہ کرنے کے لئے ہم نے مولانا عبد اللہ سالم چترویدی سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے جواب طلب کیا۔ انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور ان کے پارٹی سے استعفیٰ کی خبر بھی بےبنیاد ہے۔ فی الحال میں پارٹی سے منسلک ہیں۔ جوکی ہاٹ اسمبلی حلقے سے ان کو ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ناراضی ظاہر کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی تھی۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ مولانا عبد اللہ سالم چترویدی کے اے آئی ایم آئی ایم سے استعفیٰ دینے کا بتاکر پرانی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ فی الحال وہ پارٹی سے منسلک ہیں۔
Sources
Video published by YouTube channel Alhind islamic tube on 18 Oct 2020
Telephonic Conversation with AIMIM leader Maulana Abdullah Salim
Mohammed Zakariya
October 6, 2025
Mohammed Zakariya
August 12, 2025
Mohammed Zakariya
July 16, 2025