Wednesday, April 23, 2025

Fact Check

Fact Check: اذان دے رہے شخص کی یہ ویڈیو ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کی نہیں ہے

Written By Mohammed Zakariya, Translated By Komal Singh, Edited By Chayan Kundu
Jan 25, 2025
banner_image

Claim
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں اذان دی گئی۔
Fact
وائرل ویڈیو واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں منعقد قومی دعائیہ پروگرام کی ہے۔

رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ اسی اثنا میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ایک شخص نے اذان دی ہے۔

یہ ویڈیو 23 جنوری 2025 کی ایکس پوسٹ (آرکائیو) میں شیئر کی گئی ہے۔ تقریباً دو منٹ کی اس ویڈیو میں ایک شخص اذان دیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اس ویڈیو میں شامل کئے گئے کلپ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ بھی بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، “صدر ٹرمپ کی واشنگٹن میں تقریب حلف برداری کے دوران صدر ٹرمپ کی موجودگی کے دوران اذان دی گئی اور قرآنی آیت کا انگلش میں ترجمہ بھی پڑھا گیا”۔

اس طرح کی دیگر وائرل پوسٹس کے آرکائیوز یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

وائرل دعوے کی تحقیقات کے لئے ہم نے انگلش میں “امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے موقع پر دی گئی اذان” کیورڈ گوگل پر تلاشا۔ اس دوران ہمیں کوئی قابل اعتماد میڈیا رپورٹ موصول نہیں ہوئی جو مذکورہ دعوے کی تصدیق کر سکے۔ مزید تحقیقات کے دوران ہم نے ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کی مکمل ویڈیو دیکھی۔ حلف برداری کی پوری تقریب کے دوران ہمیں وائرل کلپ جیسا کوئی منظر نظر نہیں آیا۔ بغور دیکھنے پر ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے حلف برداری تقریب میں جو ٹائی پہنی ہے وہ وائرل کلپ میں نظر آنے والی ٹائی کے رنگ سے مختلف ہے۔

اب ہم نے وائرل کلپ کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 21 جنوری کو ٹائمز آف انڈیا کے یوٹیوب چینل سے نشر ہونے والی ویڈیو میں 33 منٹ دس سکینڈ پر اذان والا حصہ دیکھنے کو ملا۔ اس تقریب کے حوالے سے شائع ہونے والی مختلف میڈیا رپورٹس میں ڈونالڈ ٹرمپ کے وائرل ہونے والی ویڈیو سے مماثل مناظر دکھائے گئے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو نیشنل کیتھیڈرل میں منگل کو ہونے والی نیشنل پریئر سروس(قومی دعائیہ تقریب) کی ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ نیشنل پریئر سروس میں تمام مذہب کے رہنما اپنی خدمت انجام دیتے ہیں، جس میں مختلف مذاہب کے رہنما اکٹھے ہو کر دعا بھی کرتے ہیں۔ یہ روایت امریکہ میں تقریباً ایک صدی سے چلی آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل دنیا کا چھٹا سب سے بڑا کیتھیڈرل ہے۔ پیر کو حلف اٹھانے کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے پہلے دن کا آغاز منگل کی صبح واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں دعائیہ تقریب سے کیا۔ اس پروگرام میں تقریباً ایک درجن مختلف مذاہب کے رہنما موجود تھے۔ یہ روایت سابق صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کے دور سے چلی آ رہی ہے۔ اس بین المذاہب دعائیہ تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ جس میں یہودی، مسلمان، بودھ اور ہندو کے مذہبی رہنما بھی شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں منعقد ہونے والی قومی دعائیہ خدمت ان دنوں بشپ میریون ایڈگر بڈے کے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ اس دعائیہ خدمت کے دوران بشپ ماریون ایڈگر بڈے نے ڈونالڈ ٹرمپ سے تارکین وطن، ایل جی بی ٹی کیو آئی اے+ کمیونٹی اور مزدوروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ “میں آپ سے التجاء کرتی ہوں کہ ہماری کمیونٹیز میں ان لوگوں پر رحم کریں جن کے بچوں میں یہ ڈر ہے کہ ان کے والدین ان سے چھین لئے جائیں گے۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارے ملک کے لوگوں پر رحم کریں جو اس وقت خوفزدہ ہیں”۔‘

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں بلاول بھٹو کی موجودگی والی ترمیم شدہ تصویر وائرل

Conclusion

تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ویڈیو ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کی نہیں ہے۔ اذان کی یہ ویڈیو واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں منعقد قومی دعائیہ پروگرام کی ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Video shared by C-SPAN on 20th January 2025.
Video shared by Times of India on 21st January 2025.
Video shared by by CNBC-TV on 21st January 2025.
Report published by CBC42 on 21st January 2025.
Report published by Washington Post on 22nd January 2025

(اس آرٹیکل کو ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا ہے)


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,862

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔