اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن کے ساتھ والی اس...

Fact Check: ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن کے ساتھ والی اس تصویر کی کیا ہے پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر لیک ہو گئی ہے۔

Fact
ہیلری کلنٹن اور اسامہ بن لادن کی یہ تصویر ایک فوٹوشاپ مقابلے کے لئے تیار کی گئی تھی، اصل میں یہ تصویر بھارتی موسیقار شوبھاشیش مکھرجی اور ہیلری کلنٹن کی ہے۔

ان دنوں سوشل نٹورکنگ سائٹس واہٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر پر امریکہ کی سابق سینیٹر ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن کے ساتھ والی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن اور اسامہ بن لادن کی ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر لیک کردی ہے۔

ہیلری کلنٹن اور اسامہ بن لادن یہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔

Fact check / Verification

ہیلری کلنٹن اور اسامہ بن لادن کی ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 2016 اور 2020 کو آرکائیو شدہ فریکنگ نیوز کا لنک فراہم ہوا۔ جس کے مطابق یہ تصویر ایک فوٹوشاپ مقابلے کے لئے تیار کی گئی تھی۔ دراصل ہیلری کلنٹن 2008 الیکشن میں امریکی صدر کی امیدوار تھیں، اسی تھیم پر فوٹوشاپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا، تب اس تصویر کو ایک آرٹسٹ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ اب یہ واضح ہو چکا کہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔

Courtesy: Freaking news

اب ہم نے دونوں تصاویر کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے الگ کیا اور اسے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 20 مئی 2004 کو شائع شدہ سوار منڈل ڈاٹ کام نام کی ویب سائٹ پر ہیلری کلنٹن کی دیگر اینگل سے لی گئی تصاویر ملیں۔ جس میں وائرل تصویر بھی موجود تھی، البتہ اس تصویر میں جو شخص ہیلری کلنٹن کے ساتھ کھڑا ہے وہ بھارتی موسیقار شبھاشش مکھرجی ہیں۔ اسی تصویر پر فوٹو شاپ کی مدد سے اسامہ بن لادن کا چہرہ لگاکر فرضی دعوے کے ساتھ اب شیئر کیا جا رہا ہے۔

Courtesy: swarmandal

درج ذیل کے گرافک سے اصلی اور جعلی تصویر میں واضح فرق کیا جا سکتا ہے۔

البتہ ایسی کوئی رپورٹس ہمیں نہیں ملیں، جس میں مذکورہ وائرل تصویر کے بارے میں کہا گیا ہو کہ اسے ڈونالڈ ٹرمپ نے لیک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق وائرل تصویر کی یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ہیلری کلنٹن کی اسامہ بن لادن سے ہاتھ ملاتے ہوئے یہ تصویر فوٹو شاپ کی مدد سے تیار کی گئی، دراصل یہ تصویر بھارتی موسیقار شبھاشش مکھرجی کی ہیلری کلنٹن سے ملاقات کی ہے۔

Result: Altered Photo

Our Sources

Image published by FreakingHillary on 2016
Image published by Swarmandal on 20 May 2004
Self analysis

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular