Authors
Claim
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ‘وکٹری اسپیچ’ کا آغاز عمران خان کے تذکرے سے کیا ہے۔
Fact
نہیں، ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور اصل ویڈیو میں ٹرمپ ووٹروں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں اور ان کے گرد کھڑی خاتون تالیاں بجاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں فتح کے بعد اپنی ‘وکٹری اسپیچ’ کا آغاز عمران خان کے ذکر سے کیا ہے۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی رپورٹس نہیں ملیں، جس میں ٹرمپ کے اپنی ویکٹری اسپیچ کا آغاز عمران خان سے کئے جانے کا ذکر ہو۔
پھر ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس کے دائیں جانب نیچے عمران خان کی تصویر نظر آئی اور اس کے ٹھیک نیچے “آر ایس بی این” نیوز کا لوگو نظر آیا۔ تب ہم نے یوٹیوب پر “آر ایس بی این” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 6 نومبر 2024 کو 30 منٹ 24 سکینڈ پر مشتمل رائٹ سائڈ بروڈکاسٹنگ نٹورکس نامی یوٹیوب چینل پر ٹرمپ کے خطاب کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔
وائرل کلپ اور یوٹیوب پر ملی ویڈیو کا موازنہ کرنے پر صاف واضح ہو گیا کہ اسی ویڈیو کا ایک چھوٹا حصہ الگ کرکے ترمیم کیا گیا ہے، کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کا انداز اور ساتھ کھڑی خاتون کے تالیاں بجانے کا انداز بالکل وائرل ویڈیو سے مل رہا ہے۔
جس کے 5 منٹ 35 سکینڈ پر وائرل ویڈیو جیسا ہوبہو منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ البتہ اس ویڈیو میں دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ‘وکٹری اسپیچ’ دے رہے ہیں۔ جس میں وہ اپنے ووٹروں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ جس سے صاف طور پر واضح ہوتا ہے کہ ٹرمپ کی اصل ویڈیو میں سے 19 سکینڈ کا حصہ الگ کرکے اس میں اصل ویڈیو سے مختلف آڈیو کا استعمال کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی اس ویڈیو کو پاکستانی میڈیا نے بھی اپنی خبروں میں استعمال کیا ہے، لیکن اس میں بھی ٹرمپ کی اصلی آواز میں خطاب سنا جا سکتا ہے۔
مزید تصدیق کےلئے ہم نے دیگر کئی ڈیٹیکشن کرنے والی ویب سائٹس کی مدد لی۔ جن میں سے زیادہ تر ویب سائٹس کی جانب سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ویڈیو میں موجود آڈیو اے آئی سے تیار کردہ ہے یا نہیں۔ البتہ اے آئی آڈیو دیٹیکشن ویب سائٹ ‘ہی یا’ سے معلوم ہوا کہ آڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ لیکن یہاں ہم آزادانہ طور پر یہ واضح نہیں کر سکتے ہیں کہ کس سافٹ ویئر کی مدد سے ٹرمپ کی وائرل کلپ میں آواز تبدیل کی گئی ہے۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کی جس ویڈیو کو عمران خان سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے وہ دراصل ترمیم شدہ ہے۔
Result: Altered Video
Sources
Video published by Right Side Broadcasting Network on 06 Nov 2024
Analysis by DAU team
Self Analysis
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔