Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
تباہ شدہ جنگی طیارے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کئے جانے کی 9 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “انڈیا کے ایک جنگی جہاز کو کریش کے بعد ریسکیو کیا جا رہا ہے”۔

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تباہ شدہ جنگی طیارے کو ریسکیوں کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو 3 مئی 2025 کو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو اے آئی سے تیار کردہ بتایا گیا ہے اور ہیش ٹیگ یو ایس اے ایئرلائن لکھا ہوا نظر آیا۔ مزید اس میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس ویڈیو کو بنانے میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو اے آئی ان لائف نامی انسٹاگرام پر رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ اس ویڈیو کے ساتھ ونڈرفُل(کمال) لکھا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہیش ٹیگ “وائلڈ لائف(جنگلی حیات)، ” نیچر(فطرت)” اور “آرٹ” کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ کے پس منظر میں صرف ہوائی جہاز کے انجنوں کی آواز کو سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کئی بصری تضادات بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسے اے آئی ٹول کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر کی آخری سرے پر ایک روٹر فلاپی ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اور پس منظر میں درخت کے قریب سے جیٹ گذرنے پر درخت دھندلا سا نظر آتا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی کا پتہ لگانے والے ٹول واز اٹ اے آئی کی مدد لی۔ جس نے اپنے تجزیہ میں بتایا کہ “ہمیں مکمل یقین ہے کہ یہ تصویر، یا اس کا اہم حصہ، اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے”۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات کے کنٹرول ٹاور پر پاکستان کی جانب سے کئے گئے حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو
اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو بھارت کی جانب سے پاکستان پر 6-7 مئی کی رات کئے گئے حملے سے پہلے کی ہے اور تباہ شدہ جنگی طیارے کو ریسکیو کئے جانے کی یہ ویڈیو 3 مئی سے انٹرنیٹ پر موجود جسے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
Sources
Video published by Top o top on 03 May 2025
Instagram post by @ai.inlife on 03 May 2025
Self Analysis
Was it AI tool
Mohammed Zakariya
July 22, 2025
Mohammed Zakariya
May 10, 2025
Mohammed Zakariya
May 8, 2025