اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا چین کی سب سے اونچی عمارت میں لگی آگ سے 600...

کیا چین کی سب سے اونچی عمارت میں لگی آگ سے 600 افراد کی ہوئی موت؟ جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

چائنا ٹیلکام کی عمارت میں گزشتہ روز آگزنی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ عمارت میں لگی آگ کی ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس آگزنی میں 600 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ دنیا کی چوتھی بلند عمارت ہے۔ ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “چین کی سب سے اونچی عمارت اسکائی اسکریپر میں آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے یہ دنیا کی چوتھی بلند عمارت تھی۔ اب تک 600 لوگ زندہ جل کر مرنے کی اطلاعات ہیں۔ یہ 9/11 کے بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے”۔

چائنا ٹیلکام میں لگی آگ سے 600 لوگوں کی اموات نہیں ہے اور یہ چین کی سب سے اونچی عمارت نہیں ہے۔
Courtesy:Twitter @MAQ9796

پاکستان کے ڈان نیوز کے صحافی محمد عدنان شیخ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے مذکورہ ویڈیو کو “چین کی سب سے اونچی اور دنیا کی چوتھی بلند ترین عمارت اسکائی اسکریپر میں آگ، چھ سو لوگ جل کر جاں بحق،9/11سے بڑا واقعہ” کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Fact Check/Verification

کیا چائنا ٹیلکام عمارت میں آگزنی کی وجہ سے 600 لوگوں کی موت ہوئی ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ سب سے پہلے ہم نے “اسکائی اسکریپر فائر ان چائنا ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں گلوبل ٹائمس اور سی جی ٹی این نامی چینی انگلش نیوز ویب سائٹس پر ویڈیو کے ساتھ شائع 16 ستمبر 2022 کی خبریں ملیں۔ ان خبروں کے مطابق چانگشا میں موجود چائنا ٹیلکام کی عمارت میں لگی آگ سے کوئی موت درج نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 42 منزلوں پر مشتمل اس عمارت کی اونچائی 218 میٹر ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ذکر ہے کہ چین کے چانگشا میں جتنی بھی عمارتیں بنی ہیں، ان میں چائنا ٹیلکام سب سے اونچی عمارت ہے۔ سال 2000 میں یہ عمارت بن کر تیار ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سی این این اور ٹوڈے آن لائن کی ویب سائٹس پر بھی اس سلسلے میں خبریں شائع کی گئیں ہیں۔

پھر ہم نے سرچ کیا کہ چین کے چانگشا میں موجود ٹیلکام عمارت کا دنیا کی سب سے اونچی عمارتوں میں کس نمبر پر شمار کیا جاتا ہے تو ہمیں اسکائی اسکریپر سینٹر ڈاٹ کام پر دی گئی معلومات کے مطابق عمارتوں کی بلندی کے معاملے میں چانگشا نمبر 2 ٹیلکام عمارت دنیا کے 1538 ویں نمبر پر شمار کی جاتی ہے۔ وہیں۔ چین کی

وہیں مزید جانکاری کئ لئے ہم نے چین کی سب سے اونچی عمارت کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو پتا چلا کہ چین کی سب سے اونچی عمارت شنگھائی ٹاور ہے، جس کی لمبائی 632 میٹر ہے۔ یہ عمارت دنیا کی دوسری سب سے اونچی عمارت ہے۔ جبکہ ایشیاء میں پہلے نمبر پر ہے۔ دنیا کی چوتھے نمبر کی سب سے اونچی عمارت چین کے شین زین شہر کی پنگ این فائنینس سینٹر ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ چین کی سب سے اونچی عمارت میں لگی آگ سے ہوئی اموات کی خبر فرضی ہے اور جو چین یا دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔

Result: Partly False

Our sources

Media report published by Global Times on 16, Sep 2022
Media report published by CNN on 16, Sep 2022
Information related tallest building found on Skyscrapercenter.com

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular