اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Check ترکی اور شام میں آئے حالیہ زلزلے کی بتائی جارہی اس ویڈیو...

 ترکی اور شام میں آئے حالیہ زلزلے کی بتائی جارہی اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ یہاں جانئے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ترکی اور شام میں آئے حالیہ زلزلے کی بتاکر متعد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔ اسی کے پیش نظر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں تین فریم دیکھے جاسکتے ہیں، پہلے فریم میں ہوٹل نما کمرے کے اندر موجود سامان ہلتا ہوا نظر آرہا ہے اور دوسرے، تیسرے میں شیشے کے باہر ایئرپورٹ کے رن وے جیسا منظر نظر آرہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ اس ویڈیو کا تعلق حالیہ ترکی اور شام میں آئے زلزلے سے ہے۔

ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کا زلزلہ 400 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی ہولناک زلزلے کے بعد قیامت صغریٰ کے منظر، آنے والے غیر مصدقہ اطلاعات/ تباہی اور اندازے کے مطابق ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہیں جبکہ ملبے تلے لوگوں کی مدد کے لیے چیخ و پکار جاری ہے۔ اللّٰہ پاک ترکی پر اپنا کرم کردے آمین”۔ 

اس ویڈیو کا تعلق ترکی اور شام میں آئے حالیہ زلزلے سے نہیں ہے۔
Courtesy: FB/23News

ایک ٹویٹر صارف نے مذکورہ ویڈیو کو انگلش کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے اور اسے ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کا بتایا ہے۔ ایک دوسرے ٹویٹر صارف نے بھی 6 فروری 2023 کو شیئر کیا تھا، لیکن جگہ کا نام نہیں لکھا ہے۔

Courtesy: Twitter ImIdrees0719

اس کے علاوہ یوٹیوب چینل پر بھی اس ویڈیو کو ترکی کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔

Fact Check/Verification

ترکی اور شام میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ڈی گی24 نامی رومانیہ کی نیوز ویب سائٹ پر شائع 19 فروری 2020 کی رپورٹ ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو جاپان کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy:Digi24

اس کے علاوہ ہمیں ویڈیو کے دائیں جانب اوپر میں ایک واٹرمارک نظر آیا۔ جس پر انگلش میں اے این این نیوز لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر “جاپان، ارتھ کوئک2011، اے این این نیوز” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اے این این نیوز نام کے یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے کیپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو جاپان کے میاگی سنڈئی ایئر پورٹ کی ہے، جہاں 11 مارچ 2011 کو دوران زلزلہ اسے فلمایا گیا تھا۔

Courtesy: YouTube/ANN news CH

ڈیلی میل میں بھی مذکورہ ویڈیو کو جاپان کا بتایا گیا ہے۔ 2011 میں جاپان میں آئے زلزلے اور سونامی سے متعلق رپورٹس آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

ترکی سے متعلق وائرل پوسٹ کی تحقیقاتی رپورٹس یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں پڑھیں۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ترکی اور شام میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو 2011 میں جاپان میں آنے والے زلزلے کی ہے۔

Result: False

Our Sources

Report published by digi24, Dailymail and boredpanda on 2020
YouTube video uploaded by ANNnewsCH on 16 Jan 2020


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular