ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkکیا سچ میں کرونا وائرس مسلمانوں کو نہیں کرتا ہے متاثر؟سچ ہے...

کیا سچ میں کرونا وائرس مسلمانوں کو نہیں کرتا ہے متاثر؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

کروناوائرل مسلمانوں کو متاثر نہیں کرتا ہے۔اس لئے چین میں لوگ اسلام قبول کررہے ہیں۔

تصدیق

کروناوائرس  کی وجہ چین سمیت دیگر ممالک پریشان ہے۔چین میں دوہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہاہے چین میں لوگ کروناوائرس سے بچنے کے لئے اسلام قبول کررہے ہیں۔اس طرح کے پوسٹ دیگر یوزرس نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

 ہماری کھوج

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی کھوج شروع کی۔جہاں ہم نے کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل ریوسر امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا۔جو نومبر دوہزار انیس میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سو غیرمسلم اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ویڈیو میں کہیں بھی چین کا ذکر نہیں ہے۔یہاں آپ کو بتادوں کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا انکشاف اکتیس دسمبردوہزارانیس کو ہوا تھا۔

یوٹیوب پر ملی جانکاری سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں تیس جولائی دوہزار انیس کا ایک اور ویڈیو ملا۔جس میں عربی زبان میں لکھا ہے کہ” دخول الناس إلى دين الإسلام أفواجا سبحان الله” جس کے معنیٰ ہیں کافی مقدار میں لوگوں نے اسلام قبول کیا۔اللہ کی ذات پاک ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتاہے وائرل ویڈیو پرانا ہے۔ویڈیو میں کلمہ شہادت پڑھتے پڑھاتے سنا جا رہاہے۔لیکن کروناوائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے افطار پارٹی میں اس عمل کو انجام دیا جارہاہے۔

ٹول کا استعمال

گوگل ریورس امیج سرچ

کیورڈسرچ

یوٹیوب سرچ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular