Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ہندو خاتون بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے حجاب سے متعلق واقعے پر مودی اور نتیش کمار پر تنقید کر رہی ہے۔
یہ ویڈیو دسمبر 2019 کی ہے، جس میں راکھی برلا دہلی اسمبلی میں خواتین کی حفاظت پر خطاب کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر تقریباً 28 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون کو اسمبلی ہال میں تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی ایوان میں نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلمان لڑکی کا حجاب چہرے سے کھینچنے کے واقعے کے بعد کی ہے، جس میں ایک ہندو خاتون نے نتیش کمار اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے حوالے سے گزشتہ دنوں بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ایک سرکاری پروگرام کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب چہرے سے ہٹا دیا، اس واقعے کے بعد وہ سیاسی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے خواتین کے وقار اور مذہبی آزادی سے متعلق سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔ اسی تناظر میں ویڈیو کے ساتھ فیس بک اور انسٹاگرام صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے لڑکی کا نقاب اتارنے پر ایک ہندو بہن نے نتیش کمار اور مودی سرکار کی تاریخی چھترول کر دی”۔


آرکائیو لنکس یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل دعوے کی جانچ کے لیے نیوز چیکر اردو نے سب سے پہلے ویڈیو کے چند اسکرین شاٹس کو گوگل لینس کے ذریعے تلاش کیا۔ اس دوران معلوم ہوا کہ یہی ویڈیو نومبر اور دسمبر 2025 میں ”سکسیز اسٹیپس” نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ”ناری” نامی فیس بک پیج پر شیئر کی گئی تھی۔ مزید جانچ سے یہ واضح ہوا کہ اسمبلی میں تقریر کرنے والی خاتون دہلی اسمبلی کی رکن راکھی برلا ہیں۔

اس کے بعد ہم نے گوگل پر ”دہلی ودھان سبھا، ڈپٹی اسپیکر، راکھی برلا،اسپیچ دہلی اسمبلی” جیسے کیورڈز کے ذریعے تلاش کیا، اس دوران ہمیں 19 مارچ 2020 کو ”سٹی ہیڈ لائنز” نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی 7 منٹ 7 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ ویڈیو کی تفصیل کے مطابق یہ دہلی اسمبلی میں خواتین کی حفاظت کے موضوع پر اُس وقت کی عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے راکھی برلا کی تقریر ہے، جو وائرل ویڈیو سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔

مزید تحقیق کے دوران “وی بھور ویژن” نامی یوٹیوب چینل پر 7 دسمبر 2019 کو اپلوڈ کی گئی ایک اور ویڈیو بھی ملی، جس میں راکھی برلا خواتین کی حفاظت کے مسئلے پر خطاب کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں واضح طور پر درج ہے کہ یہ تقریر 2 دسمبر 2019 کو دہلی اسمبلی میں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا انتقال ہو گیا؟
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے حالیہ حجاب سے متعلق واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو دراصل دسمبر 2019 کی ہے، جس میں دہلی ودھان سبھا کی سابق ڈپٹی اسپیکر راکھی برلا دہلی اسمبلی میں خواتین کی حفاظت پر خطاب کر رہی ہیں۔
سوال 1: کیا یہ ویڈیو حالیہ ہے؟
جواب: نہیں، یہ ویڈیو دسمبر 2019 کی ہے۔
سوال 2: ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کون ہیں؟
جواب: ویڈیو میں دہلی اسمبلی کی سابق عاپ لیڈر راکھی برلا نظر آ رہی ہیں۔
سوال 3: کیا یہ تقریر نتیش کمار کے حجاب واقعے پر تھی؟
جواب: نہیں، تقریر خواتین کی حفاظت کے عمومی مسئلے پر تھی۔
Sources
Facebook post by Nari on 26 Nov 2025
Instagram post by @sucess.steps on 12 Dec 2025
Video published by YouTube channel City Headlines on 19 Mar 2020Video published by YouTube channel Vibhor vision on 07 Dec 2019
Mohammed Zakariya
November 5, 2025
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
April 3, 2023