Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کے سامنے لوگوں نے "ووٹ چور، گدی چھوڑ" کے نعرے لگائے۔
دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو میں آواز چھیڑ چھاڑ کر شامل کی گئی ہے۔ اصلی ویڈیو میں ایسے نعرے سنائی نہیں دیتے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسٹیج پر دونوں لیڈروں کے سامنے عوام نے ”ووٹ چور، گدی چھوڑ” کے نعرے لگائے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نتیش کمار اور سمراٹ چودھری ایک ہی اسٹیج پر بیٹھے ہیں، اور پس منظر میں ”ووٹ چور، گدی چھوڑ” کے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا “سمراٹ چودھری اور نتیش کمار اسٹیج پر واپس آئے۔ ”ووٹ چور، گدی چھوڑ” کے نعرے لگائے گئے”۔
۔

اس ویڈیو کو دیگر پوسٹس میں بھی ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، جس کے آرکائیو یہاں اور یہاں موجود ہیں۔
وائرل ویڈیو کے چند فریمز کو گوگل لینس کے ذریعے سرچ کرنے پر ہمیں “انڈین کلب لائیو” نامی یوٹیوب چینل پر 25 ستمبر کو اپلوڈ کی گئی 1 منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کا طویل ورژن ملا۔ جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو ہیلی کاپٹر سے اترتے، اسٹیج پر آتے اور نتیش کمار کو اعزاز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کے 1 منٹ 20 سیکنڈ کے بعد دونوں لیڈران اسٹیج پر بیٹھے نظر آرہے ہیں یعنی وہی منظر جو وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔ تاہم، پوری ویڈیو میں کہیں بھی “ووٹ چور، گدی چھوڑ” کا نعرہ سنائی نہیں دے رہا۔ پورے پروگرام میں صرف عام شور اور روایتی نعرے بازی سنائی دیتی ہے، جیسا کہ کسی بھی سیاسی اجتماع میں ہوتا ہے۔

اسی طرح کی ویڈیو ہمیں یوپی 24 نیوز اور ہمانشو وی لاگ نامی چینلز پر بھی 25 ستمبر کو اپلوڈ شدہ ملی۔ ان ویڈیوز میں بھی صرف ہجوم کا عام شور ہے، ‘ووٹ چور، گدی چھوڑ’ جیسے نعرے سنائی نہیں دے رہے۔
مزید تلاش کے دوران ہمیں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تقریر کے چند لائیو ویڈیوز بھی دستیاب ہوئے، جن میں ‘ووٹ چوری’ سے متعلق کوئی نعرہ سنائی نہیں دیا۔
بتا دیں کہ 24 ستمبر کو نتیش کمار نے سہسارام میں این ڈی اے کارکن سمواد پروگرام میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔ پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس تقریب سے متعلق دینک بھاسکر، نو بھارت ٹائمز اور نیوز18 بہار جھارکھنڈ جیسے کئی معتبر میڈیا اداروں نے رپورٹیں شائع کی ہیں۔
ہم نے اس پروگرام کو کور کرنے والے مقامی صحافی منوج کمار سنگھ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ”پورے پروگرام کے دوران ‘ووٹ چوری’ سے متعلق کوئی نعرہ نہیں لگا۔ میں نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کے اسٹیج پر آنے سے لے کر آخر تک موجود تھا”۔
اسی تقریب کو کور کرنے والے میڈیا درشن کے صحافی انوپم مشرا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ’ووٹ چوری‘ کے نعرے نہیں لگے۔ انہوں نے بتایا کہ “پروگرام کے آغاز میں جے ڈی یو کے دو گروہوں میں معمولی جھڑپ ضرور ہوئی تھی، مگر وہاں بھی اس طرح کے نعرے نہیں لگے”۔
اسی موقع کی ایک ویڈیو ہمیں بہار تک کے یوٹیوب چینل پر بھی ملی، جس میں جے ڈی یو کارکنان کے درمیان ہلکی ہاتھاپائی دیکھی جا سکتی ہے۔
ہماری جانچ سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ سہسارام کے این ڈی اے کارکن سمواد پروگرام جس کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے میں ‘ووٹ چوری’ سے متعلق کوئی نعرہ نہیں لگایا گیا۔
متعلقہ کیورڈز کے ذریعے تلاش کرنے پر، ہمیں ‘انصاف بنگلہ‘ نامی فیس بک پیج پر 15 اگست کو پوسٹ کیا گیا ایک ویڈیو ملی، جس میں کانگریس کے جھنڈے تلے ریلی کر رہے لوگوں کو وہی نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس کی آڈیو وائرل ویڈیو میں شامل کی گئی ہے۔
اسی ویڈیو میں، ہم نے ریلی کے سب سے آگے نعرے لگانے والے نوجوان کی شناخت مغربی بنگال پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جنید خان کے طور پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈیٹڈ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کے پاکستانی آرمی چیف کو اصل ٹارگٹ بتاتے ہوئے بدلے کی آگ میں جلنے کے اعتراف کا دعویٰ وائرل
نیوز چیکر کی جانچ سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ وائرل ویڈیو میں سنائی دینے والا “ووٹ چور، گدی چھوڑ” کا نعرہ دراصل ویڈیو کی اصل ریکارڈنگ کا حصہ نہیں، بلکہ الگ سے شامل کیا گیا ہے۔ اصلی ویڈیو میں اس نوعیت کے کسی نعرے کی آواز موجود نہیں ہے۔
اپ ڈیٹ: وائرل ویڈیو میں موجود اصل آڈیو کے بارے میں معلومات موصول ہونے کے بعد اس اسٹوری کو 9 اکتوبر 2025 کو اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔
Sources
YouTube video by The Indian Club Live, Sep 25, 2025
YouTube video by Himanshu Vlog, Sep 25, 2025
YouTube video by UP24 News, Sep 25, 2025
YouTube video by Bihar Tak, Sep 24, 2025
Facebook Live by Media Darshan, Sep 24, 2025
Report by Dainik Bhaskar, Sep 24, 2025
Report by First Bihar, Sep 24, 2025
Report by NavBharat Times, Sep 24, 2025
Telephonic Conversation with Sasaram’s Local reporters