Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا انتقال ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں دو مختلف کلپس کا کولاج دکھایا گیا ہے، ایک میں گاڑیوں میں بھڑکتی ہوئی آگ کی لہریں نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری میں لوگ لاٹھی ڈنڈوں سے گاڑیوں پر حملہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کے اوپر نتیش کمار کی دو تصاویر چسپاں ہیں، جن میں سے ایک میں انہیں سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے سہارا دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابتدائی تحقیق کے دوران نیوز چیکر نے بہار کے سرکاری اور میڈیا ذرائع کا جائزہ لیا۔ ہمیں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے آفیشل فیس بک پیج پر 5 نومبر 2025 کو پوسٹ کی گئی ایک لائیو ویڈیو ملی، جس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پورنیہ کے بھوانی پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے۔

مزید جانچ سے یہ بھی واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو میں استعمال شدہ کلپس کا بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار یا بہار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان میں سے ایک ویڈیو مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے ناگراکاٹا علاقے کی ہے، جہاں 6 اکتوبر 2025 کو بی جے پی رہنماؤں پر مشتعل ہجوم نے حملہ کیا تھا۔ اس حوالے سے مقامی میڈیا آر این ایف نیوز و انڈیا ٹی وی نے رپورٹس شائع کی ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے انتقال کی خبر فرضی ہے۔
Sources
JDU Official Facebook Live, 5 Nov 2025
India TV Report, 7 Oct 2025
Video published by YouTube channel RNF News on 9 Oct 2025
Mohammed Zakariya
October 8, 2025
Mohammed Zakariya
June 7, 2023
Mohammed Zakariya
April 3, 2023