Authors
Claim
فیس بک پر ایک کولاج والی ریل شیئر کی جا رہا ہے، ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کا انتقال ہو گیا ہے۔
Fact
ٹائیگر شراف کے انتقال سے متعلق ہم نے گوگل پر کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی، جس میں ان کے انتقال کا ذکر کیا گیا ہو۔ البتہ ان کی آئندہ آنے والی فلم سے متعلق رپورٹس ملیں۔
پھر ہم نے اداکار ٹائیگر شراف کے آفیشل انسٹاگرام کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں 4 گھنٹے پہلے شیئر کئے گئے تشہیر کی ویڈیو ملی۔ اس کے علاوہ 5 جون کو ٹائیگر شراف کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ وہیں ٹویٹر پر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر ٹائیگر شراف کی موت ہوئی ہوتی تو ان کے شوشل میڈیا ہینڈل یا میڈیا رپورٹس میں ضرور اس کا تذکرہ ہوتا۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں اننیا پانڈے والی ویڈیو بھی ملی۔ جسے 10 جولائی 2021 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ جس میں اننیا پانڈے کے دادا کے انتقال کا ذکر کیا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے اوپری حصے میں لگی تصویر ہمیں نیوز ٹریک ویب سائٹ پر ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر سری دیوی کی آخری رسومات کی ہے۔ جس تصویر پر ٹائیگر شراف کی تصویر لگا دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ 3 مارچ 2018 کو شائع کی گئی تھی۔ اب یہاں یہ واضح ہو گیا کہ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کے انتقال کی خبر بے بنیاد ہے۔
Result: False
Our Sources
Instagram post by tigerjackieshroff on 07 Jun 2023
Report published by NewsTrack on 03 March 2018
Video uploaded by YouTube Channel Secret media hacker on 10 July 2021
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔