Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
ایک مسلم شخص کی پٹائی کی یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔
ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے اور اس میں کوئی مذہبی رنگ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک مسلم شخص کی داڑھی کھینچ کر پٹائی کی جا رہی ہے۔ صارف اس ویڈیو کو بھارت کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص کرسی پر بیٹھے سفید کرتے پاجامے میں ملبوث شخص پر اچانک سے حملہ کرتا ہے اور اس کی داڑھی کھینچ کر اسے تھپڑ مار دیتا ہے۔ وہاں موجود دیگر لوگ دونوں کے درمیان بیچ-بچاؤ کراتے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ ” کون کہتا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان آزاد ہے”۔

بھارت میں مسلم شخص کی پٹائی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں جمونا ٹیلیویژن کے فیس بک پیج پر اس حوالے سے 27 جون 2025 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ اوراس کے ساتھ بنگلہ زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کا ترجمہ تھا “مانک گنج میں داڑھی والے تاجر کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار”۔

مزید سرچ میں ہمیں بنگلہ دیشی نیوز ویب سائٹ پرتھم آلو پر 24 جون 2025 کو شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں وائرل ویڈیو کی تصویر موجود تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق مانک گنج کے گھیور ضلع میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاں علی اعظم عرف مانک نامی تاجر پر نسیم بھویاں نامی شخص نے حملہ کیا تھا۔ علی اعظم مانک کمپیوٹر اینڈ ٹریننگ سینٹر نام سے ایک دکان چلاتا ہے۔ نسیم بھویاں مختلف کاموں کے لئے اکثر اس کی دکان پر آتا تھا اور پیسے کی ادائیگی نہیں کرتا تھا۔ ساتھ ہی اس کی پیسے مانگنے پر دکان بند کروانے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔

گزشتہ 23 جون کی شب وہ کسی کام سے دکان پر آیا لیکن دوسرے کسٹمر ہونے کے باعث علی اعظم نے اسے انتظار کرنے کو کہا۔ جس پر نسیم بھویاں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ رپورٹ میں گھیور پولس اسٹیشن کے آفیسر انچارج (او سی) محمد رفیق الاسلام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ معاملے میں تحریری شکایت موصول ہوئی ہے۔
اس حوالے سے مزید معلومات نیوز 18 و این ٹی وی آن لائن پر بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ بھارت میں مسلم شخص کی پٹائی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو درحقیقت بنگلہ دیش کی ہے اور اس میں کوئی بھی مذہبی رنگ نہیں ہے۔
Sources
Facebook post by JamunaTelevision on 27 Jun 2025
Report published by Prothomalo on 24 Jun 2025
Mohammed Zakariya
August 20, 2025
Mohammed Zakariya
July 14, 2025
Mohammed Zakariya
June 2, 2025