Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
گزشہ ماہ کی 31 تاریخ کو شائع ہونے والی ترکی ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ پولس نے ایک بھارتی سیاح و یوٹیوبر ‘ملک سواش بکلر’ نامی شخص کو ترک خاتون پر گندے تبصرے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی گئی، جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ دکان پر بھارتی قومی پرچم نہ ہونے پر گالی گلوچ کرتے ہوئے سنائی دے رہا ہے اور ترک خاتون کے سلسلے میں بھی غیر مہذب جملوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی سنائی دے رہا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ کی دکان میں بھارتی قومی پرچم نہ ہونے پر گالی گلوچ کرنے اور ترک خاتون کے سلسلے میں بھی غیر مہذب جملوں کا استعمال کرنے والا یہ شخص بھارتی انتہاپسند ہندو سیاح و یوٹیوبر ہے۔
ہم نے سب سے پہلے گوگل پر ہندی، انگلش زبان میں “ترکیہ میں بھارتی یوٹیوبر گرفتار” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی ایک تاریخ کو نیوز24 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق بھارتی یوٹیوبر ملک ایس ڈی خان کو ترکیہ پولس نے ترک خواتین پر گندے تبصرے کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اس کے علاوہ 2 جون کو شائع ہونے والی دی انڈین ایکس پریس کی ایک رپورٹ موصول ہوئی، جس کے مطابق ملک ایس ڈی خان، جسے “ملک سواش بکلر” نام سے جانا جاتا ہے۔ جس کو ترک خواتین کے خلاف مبینہ تضحیک آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں ترکیہ پولس نے پچھلے ہفتے حراست میں لیا تھا۔
تنقید کے بعد یوٹیوبر ملک نے اپنے یوٹیوب اور انسٹاگرام سے اپلوڈ شدہ سبھی توہین آمیز ویڈیوز ڈلیٹ کردی ہیں، ساتھ ہی اس نے ترکیہ زبان میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں اس نے معافی بھی مانگی ہے اور آئندہ اس طرح کی غلطی نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ یہاں میڈیا میں جاری کئے گئے نام سے واضح ہوتا ہے کہ ترک خواتین پر غیر مہذم تبصرہ کرنے والا بھارتی یوٹیوبر مسلمان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادی و ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے ملنے کی اے آئی ویڈیو وائرل
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ترکیہ کی دکان میں بھارتی قومی پرچم نہ ہونے پر گالی گلوچ کرنے اور ترک خواتین پر غیر مناسب تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا یوٹیوبر ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہے۔
Sources
Reports published by News24 and The Indian Express on 01,02/Jun/ 2025
Instagram post by @malikswashbuckler
Mohammed Zakariya
July 2, 2025
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
May 6, 2025