پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact CheckFact Check: بیٹی کی سگے والد سے مبینہ شادی کی یہ ویڈیو...

Fact Check: بیٹی کی سگے والد سے مبینہ شادی کی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

بیٹی کی سگے والد سے مبینہ شادی کا بتاکر سوشل میڈیا پر 2 منٹ ایک سکینڈ کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “بھارت میں باپ نے اپنی سگی بیٹی سے شادی کر لی۔ انتہا پسند اپنا ذہنی توازن پوری طرح سے کھو چکے ہیں، پوری طرح سٹھیا گئے ہیں”۔ بتادیں کہ اس ویڈیو میں نارنگی رنگ کی ساڑی پہنے ہوئی خاتون یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دے رہی ہے کہ بغل میں کھڑا بوڑھا شخص ان کا والد ہے، جس سے انہوں نے دنیا کی پرواہ کئے بغیر شادی کرلی ہے، وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور دنیا کو بتانے کےلئے ویڈیو بنوایا ہے۔

یہاں اور یہاں آرکائیو لنک موجود ہیں۔

Fact

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انکیتا کیروٹیا نامی فیس بک پیج پر 2 نومبر 2024 کو 7 منٹ 44 سکینڈ پر مشتمل ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے 47 سکینڈ پر ہمیں ایک ڈس کلیمر نظر آیا۔ جس پر لکھا تھا اس ویڈیو کو محض تفریحی مقاصد کے غرض سے فلمایا گیا ہے۔ ڈس کلیمر کے نیچے بولڈ لفظوں میں انکیتا کیروٹیا بھی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے “مجھے فرق نہیں پڑتا، لوگوں کا کیا ہے”۔ فیس بک پروفائل کے مطابق انکیتا کیروٹیا ڈیجیٹل کریٹر و اداکارہ ہے۔

Courtesy: Facebook/Ankita Karotiya 2.0 
Courtesy: Facebook/Ankita Karotiya 2.0 

مزید تلاش کرنے پر ہمیں یہی ویڈیو 2 نومبر 2024 کو رایل ٹیگر نامی یوٹیوب چینل پر بھی موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کے سلسلے میں وضاحت کی گئی ہے کہ اسے تفریحی مقصد کے تحت فلمایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Royal Tiger

یہ بھی پڑھیں: باپ بیٹے کی ایک ہی خاتون سے مبینہ شادی کی اسکرپٹیڈ ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بیٹی کی سگے والد سے مبینہ شادی کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے، تفریحی مقاصد کے تحت اس ویڈیو کو فلمایا گیا ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Facebook post by Ankita Karotiya 2.0  on 02 Nov 2024
Video published by Royal Tiger on 02 Nov 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular