پنجاب پولس کے ایس ایچ او اور ایم ایل اے کے مابین گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے ایم ایل اے نے ایس ایچ او کو فون پر غیر قانونی کام کرنے کو کہا تو ایس ایچ او نے انہیں سختی سے منع کردیا۔
ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے کیپشن میں لکھا ہے”انڈیا پنجاب کے ایم ایل اے نے ایس ایچ او کو غیر قانونی کام کرنے کا کہا تو ایس ایچ او نے اسے نانی یاد کروا دی، جبکہ پاکستان پنجاب میں پولس مریم نواز کے حکم پر لوگوں کے گھر بھی توڑ دیتی ہے”۔

Fact Check/Verification
نیوز چیکر نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں یہی ویڈیو 33 منٹ 11 سکینڈ پر مشتمل رُتبا ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جس کے آخر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے، اسے معاشرے کو پیغام دینے کے لئے فلمایا گیا ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ویڈیو میں فون پر گفتگو کرنے والے اداکار کا نام جسوندر سنگھ جیتو ہے۔

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے گوگل پر جسوندر سنگھ جیتو نام کو تلاشا۔ اس دوان ہمیں اس نام کا ایک فیس بک پیج موصول ہوا۔ جہاں ہمیں جسوندر کا ایک ویڈیو انٹرویو اور ویڈیو پوسٹ موصول ہوا۔ ویڈیو میں جسوندر نے واضح کیا ہے کہ اس ویڈیو کو محض سماج میں بیداری کے مقصد سے فلمایا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ناظرین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہماری پنجابی ٹیم کے فیکٹ چیکر شمندر سنگھ نے جسوندر سنگھ جیتو سے فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویڈیو کو محض معاشرے میں بہتر پیغام پہنچانے کے مقصد سے بنایا گیا ہے اور ہم اس طرح کی ویڈیوز بناتے رہتے ہیں۔
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پنجاب پولس کے ایس ایچ او کے ایم ایل اے سے بات چیت کی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Result: Missing Context
Sources
YouTube video uploaded by Rutba TV on February 2, 2025
Facebook post by Jaswinder-Singh-Jaito on February 2, 2025
Telephonic conversation with Jaswinder Singh Jaito
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔