جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkدہلی میں حالیہ زلزلے سے منسوب پُرانی ویڈیو وائرل

دہلی میں حالیہ زلزلے سے منسوب پُرانی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دہلی این سی آر میں زلزلے کی خبروں کے درمیان ایک کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہندی، انگلش اور اردو کیپشن کے ساتھ کافی وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو کے آغاز میں گیٹ سے بندھا ایک کتا سوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ لیکن چند لمحے بعد اچانک گیٹ ہلنے لگتا ہے اور کتا کھڑا ہوجاتا ہے۔

دعویٰ ہے کہ یہ دہلی این سی آر اور شمالی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں حالیہ زلزلے کی ویڈیو ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو دہلی کا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو کو دہلی میں حالیہ زلزلے سے جوڑ کر فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

دہلی این سی آر کے زلزلے سے منسلک کرکے کتے کا ڈیڑھ سال پرانا ویڈیو ہوا وائرل
Courtesy: Facebook/webs.focusnews.com.pk

منگل کی دوپہر دو بجے کے قریب دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ نیپال میں بھی زلزلہ آیا جس کی وجہ سے وہاں چھ افراد کی موت بھی ہوگئی۔ اسی تناظر میں کتے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Fact Check/Verification

دہلی این سی آر کے زلزلے سے منسلک کرکے کتے کی وائرل ویڈیو کو ہم نے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش نتائج نہیں ملے۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ کی مدد سے تلاش کی، اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو جے اینڈ کے ٹی وی نامی چینل پر ملی۔ یہ ویڈیو یہاں 21 جنوری 2021 کو اپلوڈ کی گئی ہے۔ یہاں یہ معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ دواؤ زلزلے کی ویڈیو ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 7.1 شدت کا یہ زلزلہ 20 جنوری 2021 کو آیا تھا۔ انٹرنیٹ پر سرچ کرنے پر ہمیں معلوم ہوا کہ دواؤ فلپائن کا ایک شہر ہے۔ جہاں 21 جنوری 2021 کو 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

یوٹیوب پر اپلوڈ شدہ ویڈیو کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی مزید معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو یوٹیوب پر کتے کے مالک نے شیئر کی ہے۔ تاہم، ہم یہاں یقینی طورپر نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ویڈیو کہاں اور کب کی ہے۔ لیکن ایک بات واضح ہے کہ ویڈیو ڈیڑھ سال سے زیادہ پرانی ہے۔ اس کے ہمیں وائرل ویڈیو سید عالیہ نامی کے بلوگ پر بھی ملی۔ یہاں بھی اس ویڈیو کو 2021 میں دواؤ میں آئے زلزلے کا بتایا گیا ہے۔

Conclusion

ہماری تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ وائرل ویڈیو کا حالیہ دہلی، این سی آر میں زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے ہم دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پُرانی ویڈیو کو دہلی میں آنے والے حالیہ زلزے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

Result: False

Our Sources
Video uploaded by YouTube Channel J & K TV

Blogs on Saydalia.net

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular