جمعرات, دسمبر 26, 2024
جمعرات, دسمبر 26, 2024

HomeFact CheckCrimeدہلی فساد: طاہر حسین کی چھت پر پولس فسادیوں کو چڑھا رہی...

دہلی فساد: طاہر حسین کی چھت پر پولس فسادیوں کو چڑھا رہی ہے؟وائرل دعوے کا کیا ہے سچ؟ پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

دہلی پولس کو نسلر طاہر حسین کی چھت پر پولس دنگائیوں کو چڑھنے میں مدد کررہی ہے۔تاکہ پیٹرول بم،غلیل اور پھتر وغیرہ رکھ کر طاہر کو پھنسایا جا سکے.

تصدیق

سوشل میڈیا پر ان دنوں دہلی پولس کی ایک تصویر خوب گردش کررہی ہے۔تصویر میں دہلی پولس کچھ لوگوں کو سیڑھی کی مدد سے چھت پر چڑھا رہی ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے پولس شرپسندوں کو پیٹرول بم،غلیل اور پھتر وغیرہ رکھوانے کے لئے طاہرحسین کے گھر کی چھت پر چڑھا رہی ہے۔ان تصویر کو مختلف یوزر نے الگ الگ دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وائرل تصویر کو ہماری ایک خاتون قاری نے تحقیق کے لئے واہٹس ایپ نمبر(9999499044) پربھیجا ہے۔جس کے بعد ہم نے اس کی اصلیت جاننے کے لئے اپنی کھوج شروع کی۔

ہماری تلاش

وائرل تصویر کو غور دیکھنے کے بعد ہمیں ایک پولس والے کا ہاتھ اوپر سے اتر رہے شخص کی طرف اٹھا ہوا نظر آیا۔پھر ہمیں شک ہوا ایسا تو نہیں کہ پولس فسادشدہ افراد کو بچا رہی ہو اور لوگ اسے فسادی سمجھ رہے ہیں۔پھر ہم نے ٹویٹر پر مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں عاپ لیڈر سنجے سنگھ کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں انہوں لکھا ہے کہ دہلی پولس گاؤںڑی علاقے میں لوگوں کو چھت سے بحفاظت اتار رہی ہے۔اب یہاں واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر طاہر حسین کی چھت کی نہیں ہے۔بلکہ پولس دہلی کے گاؤنڑی علاقے کے لوگوں کو چھت سے باحفاظت اتار رہی ہے۔ناکہ طاہر حسین کے چھت پر فسادیوں کو چھڑا رہی ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

نتائج:جھوٹا دعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular