Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “یہ ویڈیو بھارت کے گجرات کی ہے جہاں ویکسین لگانے سے سبھی جانوروں کی موت ہو گئی تھی”۔
اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور اس کا ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں نیوز 24 آن لائن اور بھاسکر ڈاٹ کام پر اس ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ شائع خبریں ملیں۔ دونوں ہی خبروں میں اس تصویر کو بیکانیر کے ایک ڈمپنگ یارڈ کا بتایا گیا ہے۔ جہاں لمپی وائرس سے مری ہوئی ہزاروں گائیوں کو ڈمپ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اب تک ملک کی کئی ریاستوں کی 10 لاکھ سے زائد گائیوں کو لمپی وائرس اپنی چپیٹ میں لے چکا ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں این ڈی ٹی وی پر بھی اسی سلسلے میں شائع 15 ستمبر 2022 کی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیکانیر میں لمپی وائرس سے مری گائیوں کو ڈمپ کرنے کا بتا کر جو تصویر شیئر کی جا رہی ہے، سرکاری ملازمین نے اسے گمراہ کن قرار دیا ہے۔
اب ہم نے اپنی ری سرچ میں مزید اضافہ کیا اور یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں موجو اسٹوری نامی ویری فائیڈ یوٹیوب چینل پر یہی ویڈیو ملی۔ ویڈیو کی تفصیلات میں بھی بتایا گیا ہے کہ بیکانیر انتظامیہ نے دینک بھاسکر کی رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ جگہ مردہ جانوروں کے تصرف کے لئے ہی ہے۔ یہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مردہ جانور ملیں گے۔ بیکانیر کے ضلع کلکٹر نے کہا کہ یہ علاقہ گِدھوں کے لئے وقف ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں راجستھان ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ ریلیشنس کے آفیشل فیکٹ چیک ٹویٹر ہینڈل پر ملا۔ جس میں دینک بھاسکر کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں واضح ہوا کہ یہ ویڈیو بیکانیر کے ڈمپنگ یارڈ کی ہے نہ کہ بھارت کے گجرات میں ویکسین لگانے کے بعد جانوروں کی ہوئی اموات کی ہے۔
Our Sources
Media Report Published on News24 on 07 Sep 2022
Media Report Published on Dainik bhaskar on 12 days ago
Media Report Published on NDTV on 07 Sep 2022
YouTube Video Report Published By MOJO Story on 9 days ago
Tweet by @Diprfactcheck on 07 Sep 2022
کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in
Mohammed Zakariya
September 3, 2024
Mohammed Zakariya
June 28, 2024
Mohammed Zakariya
May 9, 2023