جمعہ, اپریل 19, 2024
جمعہ, اپریل 19, 2024

ہومFact CheckFact Check: مسلمان خاتون کے ساتھ ڈاکٹر کی چھیڑخانی کی یہ ویڈیو...

Fact Check: مسلمان خاتون کے ساتھ ڈاکٹر کی چھیڑخانی کی یہ ویڈیو اسپین کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
اسپین کے ایک اسپتال میں ڈاکٹر نے مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی تو شوہر نے ڈاکٹر کی پٹائی کردی۔

Fact
روس کے سائبیریا میں مسلمان خاتون کی جلد کو خوبصورت کہنے پر شوہر نے ڈاکٹر کی پٹائی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص سامنے کھڑی حجاب پوش خاتون سے کچھ کہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ چند لمحے بعد اس سفید پوش شخص کے پاس لال رنگ کے لباس میں ایک شخص آتا ہے اور اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو اسپین کے ایک اسپتال کی ہے، جہاں ڈاکٹر نے مسلمان خاتون کے حجاب پر تبصرہ کرتے ہوئے بدتمیزی کی، جس کے بعد خاتون کے شوہر نے ڈاکٹر کی پٹائی کردی۔

 مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی پر ڈاکٹر کی پٹائی کی یہ ویڈیو اسپین کی نہیں ہے
Courtesy: Facebook/Jharkhandmajlis

Fact Check/Verification

اسپین میں ڈاکٹر کی جانب سے مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے ایک کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے۔

پھر ہم نے “روس، ڈاکٹر، حجاب، بیٹن بائی ہسبینڈ” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 24 ستمبر 2021 کو شائع شدہ ریئر فاؤنڈیشن ڈاٹ کام پر ہوبہو ویڈیو کے ساتھ رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو روس کی ہے۔ جہاں ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر نے حجاب پوش خاتون کی جلد کو خوبصورت کہا تھا، جس پر خاتون کے شوہر نے اس کو بری طرح مارا پیٹا تھا۔

Courtesy: rairfoundation

مزید سرچ کے دوران ہمیں آن لائن نائجیریا اور رشین ٹوڈے نیوز ویب سائٹس پر وائرل ویڈیو سے متعلق تفصیلی رپورٹس فراہم ہوئیں۔ رشین ٹوڈے کے مطابق مذکورہ واقعہ سائبیریا کے شہر نزنیورتوسک میں پیش آیا تھا، جس میں ڈاکٹر کا نام ولادیمیر زہرنوکالیف بتایا گیا ہے اور خاتون کے شوہر کا نام بخردین عظیموف بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں لکھا ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو بتایا کہ ڈاکٹر ولادیمیر زہرنوکالیف نے اس کی جلد کو خوبصورت اور کپڑے اتارنے کو کہا، جس پر اس کے شوہر نے ڈاکٹر کی پٹائی کردی، جبکہ ڈاکٹر کے مطابق اس نے علاج کے پیش نظر حجاب پوش خاتون کو محض کہنیوں، پیٹ اور کمر دکھانے کے لئےکہا تھا ناکہ کپڑے اتارنے کے لئے۔ ان رپورٹس سے واضح ہو چکا کہ ویڈیو روس کی ہے اور ڈاکٹر نے مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کی نیت سے نہیں کہا تھا۔ بلکہ علاج کے پیش نظر اسے چیک اپ کے لئے کپڑے اٹھانے کو کہا تھا۔

Courtesy: Russian Today

یہ بھی پڑھیں:حجاب نہ اتارنے پر مسلم خاتون کی ہجومی تشدد کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ اسپین میں ڈاکٹر کی جانب سے مسلمان خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے اور روس کے سائبیریا کے شہر نزنیورتوسک کی ہے۔ ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔

Result: Missing context

Our Sources

Reports Published by Rairfoundation, Russian Today and OnlineNigeria on 2021

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular