Sunday, March 16, 2025

Fact Check

کیا یہ ریلی ایران میں حجاب کی حمایت میں نکالی گئی؟

banner_image

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ہاتھوں میں بینر لئے برقعہ پوش خواتین کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصوہر سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ باپردہ خواتین کی جانب سے ایران میں حجاب کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی ہے۔

فیس بک پر ایک صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جہاں پر مٹھی بھر این جی اوز زدہ ایران کی خواتین کا احتجاج مغربی میڈیا اور دیسی لبرل کو نظر آتا ہے۔ وہاں لاکھوں خواتین جو حجاب کی عصمت اور حق میں آج سڑکوں پر ہیں وہ کیوں نظر نہیں آتا؟”

2017 کی تصویر کو ایران میں حجاب کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر
Courtesy: FB/GS Karbalai

Fact Check/Verification

خواتین کی جانب سے نکالی گئی ریلی کی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کردست نیوز نامی ویب سائٹ پر شائع 19 جولائی 2021 کی رپورٹ کے ساتھ یہی تصویر دیکھنے کو ملی۔ اب یہاں ہمیں پتہ چلا کہ تصویر ایران کی ہی ہے لیکن اس کا حالیہ حجاب معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Courtesy:kurdsatnews

پھر ہم نے تصویر کے ساتھ ایران، پروٹیسٹ، گورنمنٹ انگلش میں کیورڈ سرچ کیا، اس دوران ہمیں دی واشنگٹن ٹائمس پر شائع 30 دسمبر 2017 کی رپورٹ ملی۔ جس میں وہی تصویر ملی جسے سوشل میڈِیا پر حالیہ ایران حجاب معاملے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر ایران کے تہران میں 30 دسمبر 2017 کو ایرانی حکومت کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایران کی معاشی حالت بگڑنے کی وجہ سے وہاں کی عوام حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی تھی، جس کے جواب میں حکومت کی حمایت میں بھی ایک ریلی نکالی گئی۔

Courtesy: The Washington Times

مزید سرچ کے دوران ایسو سی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر 30 دسمبر 2017 کو مذکورہ تصویر کے ساتھ شائع خبر ملی۔ جس میں بھی اس تصویر کو ایرانی حکومت کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کا بتایا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس تصویر کو ایسوسی ایٹ پریس کے فوٹوگرافر ابراہیم نوروزی نے کلک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حجاب پہنی خاتون کی تذلیل کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں ہے

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ یہ ایران میں حجاب کی حمایت میں نکالی گئی ریلی نہیں بلکہ یہ 2017 میں ایرانی حکومت کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی تصویر ہے۔ اس تصویر کا حالیہ حجاب معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Our Sources

Media report published by Kurdsatnews.com on 19/ July/ 2021
Media report published by washingtontimes.com on 30/Dec/ 2017
Media report published by AP News on 30/Dec/ 2017

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,450

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔