جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ڈونالڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد عمران...

Fact Check: کیا ڈونالڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان کو رہا کروانے کا کیا وعدہ؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمرا خان کو جیل سے رہا کروائیں گے۔
Fact
اے آئی کی مدد سے تیار کردہ آڈیو کو ٹرمپ کی ویڈیو پر لگا کر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ٹرمپ وعدہ کر رہے ہیں کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمرا خان کو جیل سے رہا کروائیں گے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی نژاد پاکستانیو سے اقتدار میں آ کر عمران خان کو رہا کروانے کا وعدہ کر لیا، وہ میرا دوست ہے، میں ان سے پیار کرتا ہوں، میں اس کو سپورٹ کروں گا کہ ایک بار پھر حکومت میں آئے اور ہم مل کر کام کریں”۔

ڈونالڈ ٹرمپ اقتدار میں آکر عمران خان کو رہا کروان کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔
Courtesy: X @AfaqSomroo
ڈونالڈ ٹرمپ اقتدار میں آکر عمران خان کو رہا کروان کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔
Courtesy: Faceebook/Faid Gul_Official

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈونالڈ ٹرمپ نے لگایا اوبامہ پر داعش کے بانی ہونے کا الزام؟ پرانی ویڈیو وائرل

Fact Check/ Verification

ڈونالڈ ٹرمپ اور عمران خان کیورڈ” سرچ کرنے پر ہمیں کوئی بھی ایسی رپورٹ نہیں ملی، جس میں اس بات کا ذکر ہو کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی رہنما” عمران خان کی رہائی سے متعلق بیان دیا ہو۔

ویڈیو میں ہم نے یہ بھی دیکھا کہ ٹرمپ کے اوپری ہونٹوں کی حرکات و سکنات غیر معمولی ہیں۔ ساتھ ہی تقریباً 16 سیکنڈ کے بعد ویڈیو میں کچھ ٹھہراؤ محسوس ہوا، جس کے بعد پتا چلا کہ شروعاتی کچھ فریم کو ہی بار بار لوپ میں چلائے گئے ہیں۔

اس کے بعد ہم نے ویڈیو کے کچھ فریم کو گوگل لینس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 17 مارچ 2024 کو اپلوڈ شدہ دی ٹی گرو نامی چینل پر ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ ویڈیو کا بغور جائزہ لینے پر اور اس کا وائرل فوٹیج سے موازنہ کرنے پر واضح ہوا کہ دونوں ویڈیو ایک ہی ہیں، لیکن ان دونوں ویڈیوز میں آڈیو مختلف ہیں۔

(L-R) Screengrab from viral video and screengrab from YouTube video by The Tea Guru
(L-R) Screengrab from viral video and screengrab from YouTube video by The Tea Guru

مزید غور کرنے پر ہمیں دی ٹی گرو کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو پر ‘پیرٹ اے آئی’ کا ‘واٹرمارک’ نظر آیا۔

Screengrab from YouTube video by The Tea Guru

یہاں سے ایک ثبوت لے کر ہم نے پیرٹ اے آئی کی ویب سائٹ کھنگالی۔ جہاں معلوم ہوا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو مشہور شخصیات کی اے آئ آوازیں بنانے کی سہولت مہیا کراتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر متعدد یو ایس رہنماوں کی اے آئی آوازیں بنانے کا آپشن ہے، جس میں ڈونالڈ ٹرمپ کا بھی نام موجود ہے۔

Screengrabs from Parrot AI website

نیوز چیکر نے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کی ایک ویڈیو یہ کہتے ہوئے بنائی کہ “ہائے! آئی ایم ڈونالڈ ٹرمپ۔ آئی ایم دی فارمر پریسیڈنٹ آف دی یونائیٹیڈ اسٹیٹس آف امریکہ”۔ اس ویڈیو میں وائرل فوٹیج جیسے ہی ہاو بھاو، ہاتھوں کی حرکات اور بیک گراونڈ دیکھنے کو ملے۔ اس ویڈیو کو مندرجہ ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Video created by Newschecker for demonstration purpose only.

مزید تحقیقات میں ہمیں ڈونالڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیوز سے متعلق اے آئی ٹرمپ-ٹیلز دی ترتھ نامی ایک یوٹیوب چینل موصول ہوا۔ اس چینل پر ٹرمپ کی متعدد اے آئی سے بنائی گئی آڈیو کے ساتھ وائرل فوٹیج دیکھنے کو ملیں۔ مزید برآں ہمیں مختلف سوشل میڈیا پوسٹس ملے، جن میں ٹرمپ کی ڈیپ فیک آڈیو کے ساتھ وائرل فوٹیج کو شیئر کیا گیا ہے۔ ایسی پوسٹس یہاں، یہاں اور یہاں دیکحی جا ستی ہیں۔

Screengrabs from YouTube video/social media posts featuring AI generated video of Donald Trump

یہاں سے یہ واضح ہوا کہ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیوز بنانے کے لئے ایک ہی ویڈیو ٹیمپلیٹ کا بارہا استعمال کیا گیا ہے۔

ہم نے اصل ویڈیو کی تلاش جاری رکھی اور وائرل ویڈیو کے کیفریم کو ٹین آئی سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 12 مارچ 2017 کو شائع شدہ این بی سی نیوز پر ایک ویڈیو رپورٹ فراہم ہوئی۔ جس میں ٹرمپ کا لیسٹر ہالٹ کے ساتھ انٹرویو دکھایا گیا ہے۔

Screengrab from NBC News website

وائرل فوٹیج اور انٹرویو کلپ کا موازنہ کرنے پر کچھ مماثلت نظر آئی جیسے کہ ٹرمپ کا لباس اور بیک گراؤنڈ۔ حالانکہ ہم اسے پختہ طور پر نہیں کہہ سکتے، لیکن وائرل فوٹیج اسی انٹرویو کلپ کا ایک حصہ معلوم ہوتا ہے۔

(L-R) Screengrab from viral video and screengrab from NBC News video

Conclusion

اس طرح تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی کی مدد سے تیار کردہ آڈیو کو ٹرمپ کی ویڈیو پر لگا کر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جیل میں بند عمران خان کی حمایت کی۔

Result: Altered Video

Sources
YouTube Video By The Tea Guru, Dated March 17, 2024
Parrot AI Website
Self Analysis


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular