Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ایشوریا رائے نے مبینہ طور پر وزیرِاعظم مودی سے مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ تنازع کے دوران بھارت کے مبینہ نقصانات پر سوال اٹھائے۔
ایشوریا رائے نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ ویڈیو جعلی اور ایڈیٹ شدہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے وزیرِاعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک اسٹیج پر موجود ہیں اور وہ ان سے مئی 2025 میں پاکستان سے تنازع کے دوران بھارت کے مبینہ فوجی اور علاقائی نقصانات کے بارے میں سخت سوالات کر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے کو یہ کہتے ہوئے سنایا جا سکتا ہے کہ “میں وزیرِاعظم نریندر مودی سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہم نے پاکستان کے ہاتھوں 6 جیٹ کیوں کھوئے؟ 4 رافیل کیوں گرے؟ 2 ایس-400 سسٹمز کیوں ضائع ہوئے؟ ہم نے 300 سو فوجی کیوں مروائے؟ اور کشمیر و راجستھان کی سرحد کے حصے پاکستان کو کیوں ملے؟ وزیرِاعظم، ہم جانتے ہیں کہ فلم انڈسٹری سیاست میں نہیں آتی، لیکن قوم سوال پوچھ رہی ہے”۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
‘ایشوریا رائے’، ‘وزیرِ اعظم مودی’ اور ‘بھارت-پاکستان تنازع’ کیورڈ سرچ کیا، تلاش میں ایسی کوئی معتبر خبر یا سرکاری ریکارڈ نہیں ملا جو وائرل دعوے کی تائید کرے۔
وائرل کلپ کے فریمز کے ریورس امیج سرچ سے ملنے والا اصل مواد اے این آئی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ویڈیو سے مماثل پایا گیا، جسے 19 نومبر 2025 کو اپلوڈ کیا گیا تھا (اور جس کا واٹرمارک وائرل کلپ میں بھی نظر آتا ہے)۔ اصل ویڈیو میں ایشوریا رائے آندھرا پردیش میں سری ستیہ سائی بابا کی صد سالہ تقریب میں تقریر کر رہی ہیں، وہ وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور ستیہ سائی بابا کی تعلیمات کا ذکر کرتی ہیں۔ اس ویڈیو میں فوجی معاملات یا بھارت-پاکستان تعلقات کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

ڈی ڈی نیوز کی اسی تقریب کی لائیو اسٹریمنگ (19 نومبر 2025) بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایشوریا رائے نے کوئی متنازع بیان نہیں دیا ہے۔
وائرل کلپ کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر متعدد واضح اشارے سامنے آئے جو اس میں ڈیجیٹل ردوبدل کی موجودگی ثابت کرتے ہیں۔ کئی فریموں میں چہرے کے خدوخال غیر فطری طور پر بگڑے اور دھندلے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ زیورات خصوصاً انگوٹھی اور دیگر بصری جزئیات مختلف شاٹس میں غیر معمولی طور پر بدلتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

مزید یہ کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی توثیقی ٹولز نے بھی یہی نتیجہ اخذ کیا ہے “ہی یا ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر” نے ویڈیو کی آواز کو غالباً ڈیپ فیک قرار دیا، اور “ریزیمبل اے آئی” نے آڈیو کو مکمل طور پر جعلی بتایا ہے۔

نیوز چیکر کی جانچ پڑتال سے یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو ڈیجیٹل طور پر تیار کی گئی ہے اور اس میں موجود دعوے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ایشوریا رائے نے تقریب کے دوران ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا، اس لئے وائرل کیا گیا یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔
سوال: کیا ایشوریا رائے نے واقعی وزیرِاعظم مودی سے فوجی نقصانات پر سوال کئے؟
جواب: نہیں، انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔
سوال: اصل ویڈیو کس تقریب کی ہے؟
جواب: اصل ویڈیو آندھرا پردیش میں سری ستیہ سائی بابا کی صد سالہ تقریب کی ہے، جہاں ایشوریا رائے نے صرف پی ایم مودی کا شکریہ اور روحانی گفتگو کی ہے۔
سوال: کیا کسی اے آئی ٹول نے اس کی تصدیق کی؟
جواب: جی ہاں، اے آئی پر مبنی ٹولز نے آواز کو ڈیپ فیک اور آڈیو کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا۔
Sources
YouTube Video By ANI, Dated November 19, 2025
YouTube Video By DD News, Dated November 19, 2025
Resemble.ai Website
Hiya Deepfake Voice Detector
Mohammed Zakariya
November 7, 2025
Mohammed Zakariya
September 25, 2025
Mohammed Zakariya
September 1, 2025