Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارتی فوج نے غیر ذات پات ہندو فوجیوں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔
وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے، اصل ویڈیو جنرل اُپندر دویویدی کی تعلیمی خطاب کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پاکستانی صارفین کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی فوج کے ایک افسر نے اعلان کیا ہے کہ ”سفید پوش (ہندوتوا زدہ) بھارت میں تمام غیر ذات پات ہندو فوجیوں کو نکالا جائے گا، اور سال 2028 تک 50 فیصد غیر ذات پات ہندو فوجیوں کو برطرف کر دیا جائے گا۔ فوج میں صرف وہی افراد رکھے جائیں گے جو ہندوتوا نظریے سے مطابقت رکھتے ہوں۔”
یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، خاص طور پر پاکستانی اکاؤنٹس کی جانب سے، جہاں اسے بھارت میں مبینہ مذہبی امتیاز کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔


ابتدائی تحقیق کے دوران، وائرل ویڈیو کے چند کیفریمز کو ریورس امیج سرچ کیا گیا۔ اس دوران ہمیں یہی منظر خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ملا، جسے 1 نومبر 2025 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔
اے این آئی کے مطابق، یہ ویڈیو فوج کے سربراہ جنرل اُپندر دویویدی کی ہے، جنہوں نے مدھیہ پردیش کے ریوا میں واقع ٹی آر ایس کالج کے باہر اے این آئی سے بات کی تھی۔
اصل ویڈیو میں جنرل دویویدی نے کہا تھا: “آپریشن سندور کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ہمارے نوجوان ہی بھارت کا مستقبل ہیں۔ اگر میں ان سے مل کر اپنے تجربات اور سبق شیئر کروں تو یہ ملک کے لئے نہایت مفید ثابت ہوگا۔”

وائرل کلپ کو بغور جانچنے پر کئی تضادات سامنے آئے: اے این آئی کے مائک کا اوپری کالا حصہ اصل ویڈیو میں واضح طور پر نظر آتا ہے، جبکہ وائرل ویڈیو میں یہ حصہ غائب ہے۔ آواز میں ٹھہراؤ نہیں ہے اور لہجہ روبوٹک یا مشینی انداز کا محسوس ہوتا ہے۔ ہونٹوں کی حرکات اور الفاظ کی آوازوں میں ہم آہنگی نہیں ہیں۔ نیم پلیٹ پر درج الفاظ بھی اصل ویڈیو کے مقابلے میں مختلف دکھائی دیتے ہیں۔ یہ تمام نکات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویڈیو ڈیجیٹلی تبدیل شدہ ہے۔

مزید تصدیق کے لئے، ہم نے وائرل ویڈیو کو ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر اور ریزیمل اے آئی جیسے جدید تجزیاتی ٹولز پر پرکھا۔ دونوں ٹولز نے ویڈیو میں استعمال شدہ آواز کو ڈیپ فیک (مصنوعی طور پر تیار کردہ) قرار دیا۔



بھارتی حکومت کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) فیکٹ چیک کے ایکس پوسٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو دراصل ایک ڈیپ فیک ہے۔ اصل ویڈیو جنرل اُپندر دویویدی کے ایک تعلیمی خطاب کی ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو جعلی اور ڈیپ فیک ویڈیو ہے۔ بھارتی فوج یا جنرل اُپندر دویویدی کی جانب سے ”غیر ہندو فوجیوں کی برطرفی” سے متعلق کوئی بیان یا اعلان سامنے نہیں آیا۔ یہ ویڈیو غلط معلومات پھیلانے اور مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لئے تیار کی گئی ہے۔
سوال 1: کیا بھارتی فوج نے “غیر ہندو فوجیوں” کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے؟
جواب: نہیں، ایسا کوئی اعلان بھارتی فوج یا جنرل اُپندر دویویدی کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
سوال 2: وائرل ویڈیو کہاں سے آئی؟
جواب: ویڈیو پاکستان کے کچھ اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی اور اسے مذہبی امتیاز کے پروپیگنڈے کے طور پر پیش کیا گیا۔
سوال 3: اصل ویڈیو کیا ہے؟
جواب: اصل ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر موجود ہے، جس میں جنرل دویویدی نے “آپریشن سندور” کے حوالے سے گفتگو کی۔
سوال 4: ویڈیو کو جعلی ثابت کرنے کے شواہد کیا ہیں؟
جواب: مائک کی ساخت، ہونٹوں کی حرکات، آواز کا روبوٹک انداز، اور نیم پلیٹ کے فرق نے ظاہر کیا کہ ویڈیو ڈیجیٹلی تبدیل شدہ ہے۔
سوال 5: کیا یہ ویڈیو اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کی گئی ہے؟
جواب: جی ہاں، “ریزیمبل اے آئی” اور “ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر” ٹولز نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک قرار دیا ہے۔
Our Sources
X post by ANI on 3 Nov 2025
Self Analysis
DeepFake Voice Detector tool
Resemble AI tool
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
November 4, 2025
Mohammed Zakariya
September 25, 2025