جمعرات, اپریل 18, 2024
جمعرات, اپریل 18, 2024

ہومFact Checkکیا اسرائیل میں ہوئے دھماکے کا ہے یہ وائرل ویڈیو؟ وائرل دعوے...

کیا اسرائیل میں ہوئے دھماکے کا ہے یہ وائرل ویڈیو؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر 29 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو اسرائیل میں ہوئے دھماکے کا ہے”۔

اسرائیل میں ہوئے دھماکے کے نام پر وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ
Courtesy:FB /shabirhusaini

اس ویڈیو کو اردو کیپشن کے ساتھ حال کے دنوں میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان چل رہی لڑائی کا بتا کر شیئر کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں ہوئے دھماکے کے نام پر وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ
اسرائیل میں ہوئے دھماکے کے نام پر وائرل ویڈیو کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

اسرائیل میں ہوئے دھماکہ سے متعلق جب ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے سات دنوں میں فیس بک پر 1,844 یوزرس تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ جس کا اسکرین ویڈیو درج ذیل ہے۔

Fact Check / Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر ہم نے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کوئی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے کیفریم کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ یہاں بھی ہمیں کچھ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے بم دھماکے کے ملزم ابوبکر کی تصویر کو ڈاکٹرعرفان کا بتاکر کیاجارہا شیئر

پھر ہم نے دھماکے سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایجپٹ ٹودے اور ای جی 24 نیوز نامی ویب سائٹ پر 14 اور 15 جولائی 2020 کی خبریں ملیں۔ جہاں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی تصویر موجود تھی۔ رپورٹس کے مطابق مصر کے قاہرہ میں اسماعیلیہ پیٹرول پائپ لائن میں 9 جولائی 2020 کو دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں زخمی 12 افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ حادثے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا تھا۔

مذکورہ جانکاری سے پتا چلا کہ وائرل ویڈیو مصر کا ہے۔ پھر ہم نے یوٹیوب پر اسماعیلیہ پائپ لائن دھماکہ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائس آف امریکہ اور دی ٹیلی گراف پر اپلوڈ شدہ 15 اور 16 جولائی کا ویڈیو ملا۔ جس میں وائرل ویڈیو کو مصر کے اسماعیلیہ پائپ لائن دھماکے کا بتایا گیا ہے۔ اس حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔ اسرائیل میں ہوئے حماس کی جانب سے بمباری کا ویڈیو نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 15سال پرانی لی اور ڈین کی تشہیر کے ویڈیو کو مسلمانوں سے جوڑ کر فرضی دعوے کے ساتھ کیاجارہاہے شیئر

سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا تو ہم نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہورہی جنگ کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پتا چلا کہ گزشتہ کئی دنوں سے حماس، اسرائیل پر راکٹ سے حملہ کر رہا ہے تو کبھی اسرائیل حماس پر حملہ کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک دونوں ممالک کی جانب سے سیکڑوں راکٹ داغے جا چکے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو اسرائیل میں ہوئے دھماکے کا نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو مصر کے اسماعیلیہ پائپ لائن دھماکے کا ہے۔ بتادوں کہ یہ ویڈیو جولائی 2020 میں ہوئے حادثے کا ہے۔

Result: False

Our Source

EgypToday

EG24News

VOA

The Teligraph

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular