Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ایلون مسک نے دنیا کی پہلی ٹیسلا کی فلائنگ کار کا پروٹوٹائپ کی نقاب کشائی کی ہے۔
تصاویر ترمیم شدہ ہے اور دعویٰ غلط ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، جس میں فلائنگ کار بھی نظر آرہی ہے۔ تصاویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایلون مسک نے دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیسلا پروٹوٹائپ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اس کی افتتاح کی ہے۔
تصاویر کے ساتھ فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ایلون مسک نے دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیسلا پروٹو ٹائپ کی نقاب کشائی کی۔ ایک انقلاب جس نے دنیا کو دنگ کر دیا”۔



آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل تصاویر کی حقیقت جاننے کے لئے اے آئی مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز سائٹ انجن اور ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جہاں ایلون مسک کی فلائنگ ٹیسلا پروٹو ٹائپ کی تصاویر میں ہائیو ماڈریشن نے 92.6 فیصد اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ سائٹ انجن ٹول نے اس تصویر کے 99 فیصد ڈیپ فیک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


پھر ہم نے گوگل پر ایلون مسک، فرسٹ فلائنگ ٹیسلا پروٹوٹائپ کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی معبتر خبر موصول نہیں ہوئی، جس میں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے فلائنگ پروٹوٹائپ لانچ کا ذکر ہو۔البتہ 22 فروری کو شائع ہونے والی فائننشل ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مقیم ایلف ایروناٹکس نامی کمپنی نے کیلیفورنیا میں فضا میں اڑنے والی کار کا میاب تجربہ کیا ہے۔ گجیٹ ٹیک نے بھی فضا میں اڑنے والی کار کی ویڈیو اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
مزید ہم نے ایلون مسک اور فلائنگ کار کی تصاویر کو گوگل لینس کی مدد سے الگ الگ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں دسمبر 2022 کو شائع ہونے والی این بی سی نیوز کی ویب سائٹ پر ایلون مسک کے کالے سوٹ والی تصویر موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو 3 ستمبر 2020 کو برلن میں نئی ٹیسلا گیگا فیکٹری کی تعمیراتی جگہ کے معائنے کا بتایا گیا ہے۔ وائرل تصویر این بی سی نیوز ویب سائٹ پر موصول ہوئی تصویر کے موازنے سے واضح ہوا کہ اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے فلائنگ کار والے حصے کو کراپ کرکے گوگل لینس پر سرچ کیا تو ہمیں کئی یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس موصول ہوئے، جس میں فلائنگ کار کی اسی ہوبہو تصویر کے ساتھ ایلون مسک کی جگہ چینی صدر و دیگر فرد کی تصاویر والے تھمنیل دیکھنے کو ملے۔ جس سے یہ بات پختہ ہو گئی کہ یہ تصاویر ترمیم شدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا اور ایکس(ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک نے اسلام قبول کر لیا ہے؟
لہذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ایلون مسک نے فلائنگ ٹیسلا پروٹوٹائپ لانچ نہیں کیا ہے، خبر فرضی ہے اور جو تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں وہ بھی ترمیم شدہ ہے۔
Sources
HiveModeration tool
Sightengine tool
Report published by Financial Express on 26 Feb 2025
Report published by NBC News on 14 Dec 2022
Mohammed Zakariya
April 17, 2024
Mohammed Zakariya
September 7, 2023
Mohammed Zakariya
May 26, 2023