Authors
Claim
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک رواں ماہ کی 21 اور 22 تاریخ کو بھارت دورے پر رہیں گے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ایلون مسک کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وزیر اعظم مودی، ایلون مسک، دو بچوں اور دیگر چند افراد کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔ صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ایلون مسک اور اس کے بچے وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ”۔
Fact
تحقیقات کے آغاز میں ہم نے گوگل پر انگلش میں “نریندر مودی اور ایلون مسک کڈس میٹ” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں وائرل تصویر سے متعلق کوئی ایسی رپورٹ فراہم نہیں ہوئی جس میں اس تصویر سے متعلق مثبت معلومات فراہم کی گئی ہو۔
البتہ وزیر اعظم مودی کے آفیشل فیس بک اور ایکس ہینڈلس پر اس تصویر کے ساتھ دیگر تصاویر کو 27 ستمبر 2015 کو شیئر کیا جا چکا ہے۔ جس میں ان تصاویر کے سلسلے میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی یہ تصاویر ٹیسلا موٹرس دورے کے دوران کلک کی گئی تھیں۔ لیکن تصویر میں نظر آرہے بچوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
یہی تصویر ریڈف نیوز ویب سائٹ پر بھی ملی۔ لیکن اس میں بھی آیا بچے ایلون مسک کے ہیں یا کوئی اور اس کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کی تین بیویوں سے کُل 11 بچے ہیں۔ البتہ ہمیں ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،جس میں وزیر اعظم مودی سے ہاتھ ملا رہے بچوں کے نام یا ان سے متعلق معلومات کا ذکر ہو۔
تحقیقات کے دوران ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر ستمبر 2015 میں وزیر اعظم مودی کے ٹیسلا موٹرس کے دورے کے دوران کلک کی گئی تھیں۔ لیکن ہم اپنی اس تحقیقات میں یہ ثابت نہیں کر سکے کہ تصویر میں نظر آرہے بچے ایلون مسک کے ہی ہیں۔
Result: Missing Context
Sources
Facebook post by Narendra Modi on 27 Sept 2018
X post by Narendra Modi on 27 Sept 2018
Report published by Rediff on 22 Sept 2015
Report published by Daily Mail on 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔