جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkکیا ترکی صدر اردوغان نے اپنے بیان میں کہا عمران خان پاکستان...

کیا ترکی صدر اردوغان نے اپنے بیان میں کہا عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ایک ٹویٹر صارف نے ترکی صدر اردوغان کی ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شئیر کی ہے کہ “عمران خان نے امریکہ کے کہنے پر مودی کو کشمیر تحفہ میں دیا، عمران خان پاکستان کا سب سب سے بڑا دشمن ہے”۔

اردوغان کی 22 سکینڈ تقریر کی ویڈیو پر بھی لکھا گیا ہے کہ “کشمیر کا سودا کیا گیا، مگر ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان نے ٹرمپ کے ساتھ مل کے مودی کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے”۔

ترکی صدر اردوغان نے نہیں کہا عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے
Courtesy:Twitter @awaiss8804

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

فیس بک پر بھی ترکی صدر اردوغان کی ویڈیو کو مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/ Verification

ترکی صدر اردوغان کی وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لیے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں پی ٹی وی نیوز نامی آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر 7اگست 2019 کو شیئر شدہ ہوبہو وائرل ویڈیو ملی۔

ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے اس ویڈیو میں کہا ہے کہ “ہم کشمیر کے حالات پر باریکی نظر رکھ رہے ہیں۔ میں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کی ہے اور ان کے ساتھ تازہ حالات پر غور و فکر کیا ہے”۔ اب یہاں سے ہمیں ایک سراغ ملا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اسے غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

نیوز چیکر نے یوٹیوب پر انگلش میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ترکی کی معروف نیوز ایجنسی آنادولو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر صدر اردوغٖان کی وہی ویڈیو ملی، جسے سوشل میڈیا پر ‘اردوغان نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بتایا’ والے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دئے کیپشن میں لکھا ہے کہ “کشمیر میں تناؤ کم کرنا چاہتا ہے ترکی”۔

مزید معلومات کے لیے ہم نے ویڈیو کا انگلش سب ٹائٹل آن کرکے دوبارہ ویڈیو دیکھی تو پتا چلا کہ ویڈیو میں صدر اردوغٖان یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ کشمیر کے حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے فون پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے بھی رابطہ کیا۔ ساتھ ہی وہ کشمیر میں تناؤ کم کرنے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بات کریں گے۔

Courtesy: YouTube/Anadolu Agency

ترکش ویب سائٹ ٹی آر ٹی ورلڈ پر شائع ترکی صدر اردوغان کے کشمیر اور پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم عمران کے حوالے سے شائع 6 اگست 2019 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں اسی 21 سکینڈٖ وائرل ویڈیو کا پورا ورژن ملا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو 6 اگست 2019 کو انکارا میں ہونے والی 11ویں امبیسڈر کانفرنس میں کیے گئے اردوغان کے خطاب کی ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ ترکی صدر اردوغان نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن نہیں کہا ہے۔ ان کی ویڈیو کو غلط کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Our Sources

Tweet by @PTVNewsOfficial on 07 Aug 2019
YouTube Video uploaded by Anadolu Agency 14 Aug 2019
Media Report Published by TRT World on 06 Aug 2019

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular