Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
جنرل انیل چوہان نے کہا مودی بہار کا الیکشن ہار رہا ہے، اسی لیے وہ پاک-بھارت جنگ کا ماحول بنا کر فوج کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ اصل ویڈیو میں جنرل چوہان نے مودی حکومت یا بہار الیکشن سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ”بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے بہار مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: مودی بہار کا الیکشن ہار رہا اسلئے وہ پھر سے بھارت-پاکستان جنگ کا ماحول بنا کر بھارتی فوج کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔”

نیوز چیکر کی ٹیم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے چند فریمز کا ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو جنرل انیل چوہان کی وائرل ویڈیو سے مشابہت رکھنے والی اصل ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 9 نومبر 2025 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کی یہ ویڈیو چنڈی گڑھ کی ہے، جہاں وہ بھارتی بحریہ کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے چین کی معاشی کمزوری پر گفتگو کر رہے ہیں۔

ٹیم نے دونوں ویڈیوز کا تقابلی جائزہ لیا تو کئی تضادات سامنے آئے۔ اے این آئی کی ویڈیو میں جنرل انیل چوہان ٹھہر ٹھہر کر بات کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ وائرل ویڈیو میں آواز غیر فطری روانی کے ساتھ چلتی ہے۔ لب و لہجہ اور آواز اصل ویڈیو سے غیر مطابقت رکھتی ہے۔ چہرے کی حرکات اور الفاظ کے تلفظ میں بھی فرق پایا گیا۔ اس کے علاوہ جب جنرل انیل چوہان بولتے ہیں تو بعض فریمز میں ان کے دانت غائب دکھائی دیتے ہیں اور جو اے آئی کے ذریعے کی گئی تبدیلی کی واضح علامت ہے۔ یہ تمام اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ وائرل ویڈیو مصنوعی طور پر تبدیل کی گئی ہے۔

مزید تحقیق کے دوران ہمیں حکومتِ ہند کی فیکٹ چیک یونٹ، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، کی جانب سے 11 نومبر 2025 کو شیئر کردہ ایک پوسٹ ملی۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ: ”چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے، جسے بھارتی مسلح افواج کے اعتماد کو مجروح کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے”۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی فوج نے ”غیر ہندو فوجیوں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا؟
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں جنرل انیل چوہان کے نام سے منسوب بیان ایک ڈیپ فیک کلپ ہے۔ اصل ویڈیو میں انہوں نے مودی حکومت یا بہار الیکشن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ لہٰذا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔
Sources
Video published by YouTube Channel ANI News on 9 Nov 2025
Self Analysis
X post by @PIBFactCheck on 11 Nov 2025
Mohammed Zakariya
November 20, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 3, 2025