Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
منی پور میں ووٹنگ مشین میں گڑبڑی کے باعث بی جے پی کو ووٹ ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں موجود خواتین نے ای وی ایم کو تباہ کردیا۔
Fact
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے، وائرل ویڈیو منی پور میں پراکسی ووٹنگ کی وجہ سے ای وی ایم مشین کو تباہ کئے جانے کی ہے۔
ایک ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ منی پور میں ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑی کے سبب صرف بی جے پی کو ووٹ ہو رہا تھا، جس کی وجہ سے غصے میں آکر خواتین نے ووٹنگ مشینوں کو ہی توڑ دیا۔

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ہوبہو ویڈیو این ڈی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جسے 19 اپریل 2024 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ جس کے عنوان میں لکھا تھا کہ “منی پور میں “پراکسی ووٹنگ” کے الزام میں ای وی ایم کو تباہ کیا گیا”۔ بتادوں کہ “پراکسی ووٹنگ” غیر قانونی طور پر کسی شخص کی جگہ کسی اور شخص کو ووٹ ڈالنے کا اختیار دینے کا عمل ہے۔

انڈین ایکسپریس نے بھی اس واقعے سے متعلق اسی ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل پر 19 اپریل 2024 کو شائع کیا تھا۔ اس رپورٹ میں بھی پراکسی ووٹنگ کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن ای وی ایم یا وی وی پیٹ کے حوالے سے کسی طرح کی گڑبڑی کا ذکر نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے بھی اس دعوے کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ایکس ہینڈل پر سی ای او منی پور نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “یہاں نظر آنے والا ویڈیو امپھال ایسٹ میں ایک پولنگ اسٹیشن(3/21 کُھرائی اسمبلی حلقہ) پر ہوئے ہجومی تشدد کی ہے اور 22 اپریل 2024 کو یہاں دوبارہ پولنگ ہو چکی ہے۔ بیلٹ یونٹ میں دبائے گئے بٹن اور وی وی پیٹ کے ذریعےنکلی پرچی کے بیچ عدم مماثلت کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے نا ہی ایسی کوئی شکایت کسی کی جانب سے کی گئی ہے۔ فرضی خبریں پھیلانے پر قانونی کاروائی کی جا رہی ہے”۔

نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے، وائرل ویڈیو منی پور کے ایک پولنگ بوتھ میں پراکسی ووٹنگ کی وجہ سے ای وی ایم مشین کو تباہ کرنے کی ہے۔
Sources
Report by NDTV on April 19,2024
Report by Indian Express on April 19,2024
(اس ویڈیو کو نیوز چیکر کے انگلش آرٹیکل سے ترجمہ کیا گیا ہے)
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
August 18, 2025
Mohammed Zakariya
September 10, 2024
Mohammed Zakariya
July 11, 2024