Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
وزیر داخلہ امت شاہ نے 15 اگست کو پرچم کشائی کے دوران اس کی بے حرمتی کی۔
نہیں، یہ ویڈیو 7 برس پرانی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے جس میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ پرچم کشائی کے دوران اس کی رسی کھینچتے ہیں تو اُس وقت ترنگا نچلی سطح پر آ جاتا ہے، مگر وہ فوراً ہی رسی ٹھیک کرتے ہوئے بھارتی پرچم کو مکمل طور پر لہرا تے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ 15 اگست 2025 کو وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتی پرچم لہرانے کے بجائے اس کی بے حرمتی کر دی۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے “بھارت اِس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ امت شاہ سے اپنا ترنگا تک سنبھالا نہ گیا، جیسے بھارتی رافیل پاکستانی پائلٹس کی مہارت کا شکار بنے، ویسے ہی امت شاہ نے بھارتی ترنگے کی تذلیل کرا دی”۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران اس واقعے سے متعلق 15 اگست 2018 کو شائع ہونے والی خبریں آج تک اور این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹس پر موصول ہوئیں۔

آج تک نے اپنی رپورٹ میں وائرل ویڈیو کے اسکرین شارٹ کو فیچر امیجز کے طور پر استعمال کیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ 15 اگست 2018 کو 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے پرچم کشائی کی۔ اس دوران جیسے ہی امت شاہ نے ترنگا لہرانے کے لئے رسی کھینچی تو ترنگا نیچے گر گیا۔ کانگریس پارٹی نے ایکس پر اس واقعہ کا ویڈیو شیئر کرکے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں اس واقعے کا لائیو اسٹریم ویڈیو 15 اگست 2018 کو بی جے پی کے فیس بک اکاؤنٹ سے ملا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رسی کھینچتے وقت بھارتی قومی پرچم گر جاتا ہے، تاہم امت شاہ فوراً رسی کو صحیح کرتے ہیں اور اسے کھینچ کر جھنڈا لہراتے ہیں۔ یہ ویڈیو اصل میں 15 اگست 2018 کو بی جے پی کے مرکزی دفتر (نیشنل ہیڈکواٹر) پر ترنگا لہرانے کے دوران پیش آئے واقعے کی ہے۔

لہٰذا ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل کلپ حالیہ نہیں بلکہ 2018 کے ایک پرانے واقعے کی ہے۔ اسے 2025 کی یومِ آزادی سے منسوب کرکے گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Sources
Reports published by AajTak and NDTV on 15 Aug 2018
Facebook post by Bharatiya Janata Party (BJP) on 15 Aug 2018
Mohammed Zakariya
November 6, 2025
Mohammed Zakariya
October 29, 2025
Mohammed Zakariya
September 29, 2025