Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت اور پاکستانی تنازعہ کے درمیان سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کی باڑھ آگئی ہے۔ ان دنوں ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں مسجد کے قریب آگ کے شعلے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر بھارت کی جانب سے پاکستان کے اسلام آباد میں موجود فیصل مسجد کے قریب کئے گئے ڈرون حملے کا ہے۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
فیصل مسجد پر ڈرون حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے انہیں چند ٹولز کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کا طویل ورژن 28 مئی 2024 کو اپلوڈ شدہ ایک یوٹیوب چینل پر موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو اسلام آباد میں موجود فصیل مسجد کے جوار میں لگی آگ کا بتایا گیا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق پاکستانی نیوز ویب سائٹس پاکستان آبزرور، ڈیلی اوصاف اور سیفٹی سکیورٹی ٹوڈے نامی ویب سائٹس پر مئی 2024 کی خبریں موصول ہوئیں۔ خبروں کے مطابق یہ آگ اسلام آباد میں ہیٹ ویو کے باعث شام کے وقت فیصل مسجد کے قریب گرین بیلٹ میں لگی تھی۔ لہٰذا مذکورہ معلومات سے یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو تقریباً ایک برس پرانی ہے۔


اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ یہ منظر پاکستان کے اسلام آباد میں فیصل مسجد کے قریب بھارت کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے کا نہیں ہے بلکہ پرانا ہے اور مسجد کے قریب جھاڑی میں لگی آگ کا ہے۔
Sources
Video published by YouTube Channel @firesafetytechniques4844 on 08 May 2024
Reports published by Pak Observer and Safety & Security Today on May 2024
Mohammed Zakariya
May 23, 2025
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
May 20, 2025