Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ان دنوں پاکستان کی دنیا نیوز اور اے آر وائی نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے عدالت پہنچنے سے متعلق خبریں دکھائی جارہی ہیں۔ صارفین نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پوسٹ 23 اکتوبر 2022 کو شیئر گئی ہے۔
فیس بک پر مذکورہ ویڈیو کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری سے منسوب کرکے کتنے صارفین نے شیئر کیا ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر “عمران خان کو نااہل کر نے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 1,956 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 1182 مرتبہ اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل کر نے کے بعد گرفتار کرنے کی خبر میں کتنی صداقت ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے گوگل پر کیورڈ سرچ کیا تو پاکستان کی معروف ٹی وی چینل بول نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شائع 21 اکتوبر 2022 کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس نے نااہل قرار دیا، عمران خان کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔ لیکن وائرل پوسٹ کو 23 اکتوبر2022 وقت 8 بجکر7 منٹ میں شیئر کیا گیا تھا اور عمران خان کے خلاف عدالت نے 21 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں جیو ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ 26 اکتوبر 2022 کی ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے سیالکوٹ میں اپنے کارکنوں سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان رپورٹ سے پتہ چلا کہ عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر کئی حالیہ دنوں کے پوسٹ ملے۔ جن میں عمران خان کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے پاکستان کے سینئر صحافی کامران ساقی سے واہٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں وائرل پوسٹ بھیجا تو انہوں نے کہا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعوی غلط ہے، عمران خان نے 25 اکتوبر کو لائیو خطاب کیا تھا۔ اب اس سے واضح ہوا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ابھی تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ میڈیا میں ان کے گرفتار ہونے کے امکانات بتائے جارہے ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری سے متعلق گردش کررہی خبریں کہ ان کو گرفتار کیا گیا ہے، بے بنیاد ہیں۔ یہ آرٹیکل لکھنے تک عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔
Our Sources
YouTUbe Video report uploaded by BOL News on 21 Oct 2022
YouTUbe Video report uploaded by GeoNews on 25 Oct 2022
Facebook post by PTIOfficial
Conversation with Pakistani Journalist Kamran Saqi
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
December 3, 2024
Mohammed Zakariya
December 2, 2024
Mohammed Zakariya
November 12, 2024