منگل, جنوری 7, 2025
منگل, جنوری 7, 2025

HomeFact CheckFact Check: لوگوں کے ہجوم کی یہ تصویر اسلام آباد مظاہرے کی...

Fact Check: لوگوں کے ہجوم کی یہ تصویر اسلام آباد مظاہرے کی نہیں بلکہ بھارت کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک پر مظاہرے کے لئے ‘فائنل کال’ دی گئی تھی ۔جس سے منسوب کرکے متعدد تصاویر اور ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان دنوں سمندر کنارے لوگوں کے ہجوم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر پاکستان کے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک پر مظاہرہ کے لئے دی گئی فائنل کال پر جمع ہوئی بھیڑ کی ہے۔ تصویر کے ساتھ ایک صارف کیپشن میں لکھا ہے “اسلام آباد کی موجودہ صورتحال ہر طرف عوام”۔

لوگوں کے ہجوم کی یہ تصویر اسلام آباد مظاہرے کی نہیں بلکہ بھارت کی ہے۔
Courtesy: Facebook/Bilal(Akhtiar Ali)

Fact

لوگوں کے ہجوم کی وائرل تصویر کو ہم نے گوگل لینس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 7 جولائی 2024 کو اوم پسیرام نامی انسٹاگرام پر ہوبہو تصویر موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو ممبئی کے مرین ڈرائیو کا بتایا گیا ہے۔ جہاں ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے چیمپیئنز کا استقبال کیا گیا تھا اور وکٹری پریڈ عمل میں آئی تھی۔

Courtesy: Instagram @ompsyram

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں 5 جولائی 2024 کو شائع ہونے والی این ڈی ٹی وی اسپورٹ کی ویب سائٹ پر دیگر تصاویر کے ساتھ مذکورہ وائرل تصویر بھی موصول ہوئی۔ جس میں بھی اس تصویر کو ممبئی کے مرین ڈرائیو کا بتایا گیا ہے۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: NDTV Sports

نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ لوگوں کے ہجوم کی یہ تصویر اسلام آباد مظاہرے کی نہیں ہے بلکہ پرانی ہے اور بھارت کے ممبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کی گئی وکٹری پریڈ کی ہے۔

Result: False

Sources
Instagram post by @ompsyram on 07 July 2024
Reports published by NDTV Sports, Times Now and Newstrack on July 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular