Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ ویڈیو مسلم بہو کے خسر سے مبیہ طور پر حلالہ کرنے کے بعد اقرار کرنے کی ہے۔
ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں برقعہ پوش خاتون ایک عمر رسید شخص کو اپنا خسر بتا رہی ہے اور یہ بھی کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہے کہ ان کا اپنے خسر کے ساتھ مبینہ طور پر حلالہ ہوا ہے، ویڈیو میں بوڑھا شخص یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے خاتون پہلے بہو تھی اب اس سے حلالہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں صارفین ویڈیو کو مذہبی رنگ دے کر شیئر کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے ہندی کیپشن کے ساتھ لکھا ہے کہ “یہ میرے سسر ہیں، ابو کے ساتھ میرا حلالہ ہو گیا ہے۔ میں اب اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی…. میں اپنے ابو جان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ بیٹے کی بیوی بن گئی… میری بیگم۔ حلالہ کرنا اللہ کی دین ہے”۔


ہم نے خسر کے ساتھ بہو کے حلالہ کا بتاکر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے 6 سکینڈ پر ایک ڈسکلیمر نظر آیا، جس کے نیچے موٹے لفظوں میں انگلش میں اشونی پانڈے لکھا ہوا تھا۔ یہاں سے معلوم ہوا اس ویڈیو کو کسی اشونی پانڈے نے فلمایا ہے۔

پھر ہم نے گوگل پر “اشونی پانڈے۔ حلالہ، اسکرپٹیڈ ویڈیو” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 28 اپریل 2025 کو اشونی نامی فیس بک پیج پر وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا ایک پوسٹ موصول ہوا۔ جس میں اسی بوڑھے شخص کو برقعہ پوش خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ البتہ اس ویڈیو میں خاتون اپنے چہرے کو ڈھانکے ہوئی نہیں ہے۔ اس ویڈیو کے 7 سکینڈ پر ایک ڈسکلیمرمیں لکھا ہے کہ اسے تفریحی مقاصد کے لئے فلمایا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو اشونی پانڈے نامی یوٹیوب چینل پر 28 اپریل 2025 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ اس ویڈیو کے ساتھ ایک ڈسکلیمر لکھا ہے، جس میں اسے تفریحی مقاصد کے لئے فلمائے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وائرل ویڈیو میں نظر آرہے اداکاروں نے دیگر شارٹ ویڈیو میں کام کیا ہے، جسے کچھ صارفین نے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ فیکٹ چیک یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ خاتون کا اپنے خسر سے مبینہ حلالہ کا بتاکر شیئر کی جا رہی یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
Sources
Self Analysis
Facebook post by ashiwanipandey01 on 28 April 2025
Video uploaded by YouTube Channel Ashwani Pandey on 28 April 2025