اتوار, جون 30, 2024
اتوار, جون 30, 2024

ہومFact CheckFact Check: باپ بیٹی کی مبینہ شادی کی اس ویڈیو کی کیا...

Fact Check: باپ بیٹی کی مبینہ شادی کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں پڑھیں پورا فیکٹ چیک

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر باپ بیٹی کی مبینہ شادی کی ایک 15 سکینڈ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک ہندو شخص نے اپنی سگی بیٹی کو دھمکی دے کر شادی کر لی۔

ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارت میں ایک ہندو شخص نے اپنی ہی حقیقی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر اس سے زبردستی شادی کر لی”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

باپ بیٹی کی مبینہ شادی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہارون بلوچ نامی یوٹیوب چینل پر 31 جولائی 2022 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ لیکن اس ویڈیو میں بھی باپ کے بیٹی کے ساتھ شادی کا ہی ذکر کیا گیا ہے۔ البتہ یہاں یہ پتا چلاکہ ویڈیو پرانی ہے۔

Courtesy: YouTube/Haroon Baloch

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو سمے نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جسے 4 جولائی 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ لیکن ویڈیو کے ڈسکرپشن سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے اور اسے محض تعلیمی مقاصد کے لئے فلمایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/Samay

مزید ہم نے اس چینل کو اسکین کیا تو پایا کہ اس کا زیادہ تر مواد وائرل ویڈیوز سے ملتا جلتا ہے۔

Courtesy: YouTube/Samay

ہمیں اس چینل پر ایک اور ویڈیو فراہم ہوئی، جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا بوڑھے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کا خیال تقریباً وائرل ویڈیو جیسا ہی ہے۔ اس میں ایک 20 سال کی لڑکی کو ایک ادھیڑ عمر کے آدمی سے شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/Samay

یہ بھی پڑھیں: مصر کے ایئرپورٹ پر ہونے والے طیارہ حادثے کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ باپ بیٹی کی مبینہ شادی حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک اسکرپٹیڈ ویڈیو ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Video published by YouTube channels Haroon Baloch and Samay on July 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular