اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا قطر فٹبال اسٹیڈیم میں اذان کے باعث عارضی طور پر روک...

کیا قطر فٹبال اسٹیڈیم میں اذان کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا میچ؟ فرضی دعوے کے ساتھ ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر فٹبال اسٹیڈیم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں کھلاڑی میچ کے دوران اچانک رکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں اذان کی بھی آواز سنائی دے رہی ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ کے دوران اذان کے احترام میں میچ عارضی طور پر روک دیا گیا۔

قطر فٹبال اسٹیڈیم میں اذان کے باعث عارضی طور پر روکے گئے میچ کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: Twitter @DrDanish5

اس ویڈیو کو فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy:YouTube/Molana Fahim Akhtar Qasmi

Fact Check/Verification

قطر میں فٹبال اسٹیڈیم میں اذان کی وجہ سے میچ روکے جانے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو فٹبال میچ، اسٹاپ اور اذان کیورڈ کے ساتھ گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 29 اگست 2018 کو نیوز از ایوری تھنک نام کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ویڈیو ملی۔ جس کے عنوان کے مطابق انگریزی ریفری نے اذان سننے کے بعد کھیل روک دیا۔

ہم نے جب یوٹیوب کی ویڈیو اور وائرل کلپ کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں ویڈیو ایک ہی میچ کی ہے۔ اب یہ واضح ہوتاہے کہ مشترکہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کم از کم پچھلے چار سولوں سے دستیاب ہے۔

2018 کی ویڈیو میں ہم نے اسٹیڈیم کے ایک کنارے پر لگے ہورڈنگ کو دیکھا تو ، اس پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسٹپورٹ سٹی لکھا ہوا نظر آیا۔ہورڈنگ کے اوپری حصے پر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سیاہ اورسفید پورٹریٹ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

پھر ہم نے گوگل پر فٹبال میچ، اسٹوپ، اذان کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 25 جنوری 2018 کو شائع شدہ اسپورٹ بائبل نامی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ جس کے عنوان کے مطابق سعودی عرب میں مارک کلیٹن برگ نے میچ کو اسوقت روک دیا جب قریبی مسجد سے اذان کی آواز سنائی دی۔ رپورٹ میں وائرل ویڈیو کے طویل ورژن کے کئی ٹویٹ کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سعودی کنگز کپ کے سولہ ویں راؤنڈ کے دوران کلیٹن برگ نے قریبی مسجد سےاذان کی آواز سننے کے بعد کھیل کو دو منٹ کے لئے روک دیا تھا۔

اس سلسلے میں بی بی سی کی 2018 کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کلیٹن برگ نے سعودی عرب کے کنگ سلمان اسپورٹ سٹی اسٹیڈیم میں الفیحاء اور الفتح کے درمیان ہورہے میچ کو اذان کے احترام میں روک دیا تھا۔ مذکورہ میچ کے حوالے سے عربی نیوز ویب سائٹس پر بھی خبریں ملیں۔ جسے آپ یہاں، یہاں اور یہاں کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں سعودی عرب کی نیوز ویب سائٹ ھاشتاق السعودیۃ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ہوبہو فٹبال اسٹیڈیم والی ویڈیو ملی۔ جس میں بھی یہی واضح کیا گیا ہے کہ الفیحاء اور الفتح کے بیچ کھیلے جا رہےمیچ کے دوران مغرب کی اذان ہوگئی۔ جس کے بعد کلیٹن برگ نےکھیل روک دیا تھا۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو قطر فٹبال اسٹیڈیم میں اذان کے لیے روکے گئے میچ کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل 4 سال پرانی ہے جہاں سعودی عرب میں ہوئے کنگ سلمان اسپورٹ سٹی اسٹیڈیم کے قریبی مسجد میں ہوئی اذان سننے کے بعد ریفری مارک کلیٹن برگ نے کھیل روک دیا تھا۔

Result: False

Sources
YouTube Video By News Is Everything, Dated August 29, 2018
Report By Sport Bible, Dated January 25, 2018
YouTube Video By @SadaAlMalaeb, Dated January 25, 2018
Tweet By @HashKSA, Dated January 24, 2018

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular