Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
دبئی میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر کی گئی آتش بازی کا منظر۔
Fact
اس ویڈیو کا حالیہ دیوالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر بھارتی ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر فلک بوس عمارت پر “دیا اور دیوالی مبارک’ لکھ کر اسے روشن کیا گیا۔ اسی تناطر میں دیوالی سے منسوب کرکے ایک اور ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سڑک پر شدید آتش بازی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر گزشتہ دنوں دبئی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “یہ دبئی میں دیوالی کے تہوار پر فائر ورکس ہو رہے ہیں۔ اس سال امریکہ، کینیڈا اور کئ مغربی ممالک میں بھی ماضی سے ہٹ کر زیادہ گرم جوشی سے صدور، وزیر اعظم، وائیس پریزیڈنٹ کملا ہیرس اور دیگر اداروں کے علاوہ گوروں نے بھی خوب دیوالی منائی”۔

دبئی میں دیوالی کے تہوار پر کی گئی آتش بازی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 11 اپریل 2024 کو آسٹریلین کمیونیٹی میڈیا نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو عید الفطر کے موقع پر کی گئی آتش بازی کی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات نامی فیس بک پیج پر ایک جنوری 2024 کو شیئر شدہ موصول ہوا۔ جس میں آتش بازی کی اس ویڈیو کو ‘نیا سال 2024’ کا بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ ‘قطر’ 26 دسمبر 2023 لکھا ہوا موصول ہوا۔ یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو انٹر نیٹ پر 2023 سے موجود ہے۔ اس برس ہونے والی دیوالی کے تہوار سے ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتے ہیں کہ ویڈیو کس ملک اور کس موقع پر کی گئی آتش بازی کی ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کو 2023 سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے اور اس کا تعلق حالیہ دیوالی سے نہیں ہے۔
Sources
Video published by YouTube Channel Australian Community Media on 11 Apr 2024
Facebook post by AbuD7abi on 01 Jan 2024
TikTok post by @priince558 on 26 Dec 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
November 5, 2024
Mohammed Zakariya
February 19, 2024
Mohammed Zakariya
February 12, 2022