اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: جشن دیوالی کا یہ منظر سندھ کے مٹھی شہر کا...

Fact Check: جشن دیوالی کا یہ منظر سندھ کے مٹھی شہر کا نہیں بلکہ بھارت کا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پاکستان کے سندھ کے مٹھی شہر میں دیوالی کی روشنی کا منظر۔
Fact
دیوالی کا یہ منظر سندھ کے شہر مٹھی کا نہیں بلکہ بھارتی شہر جے پور کا ہے۔

دیپاولی/دیوالی اور عید چراغاں کے ناموں سے مشہور روشنیوں کا یہ قدیم تہوار بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ سوشل میڈیا پر اسی عید چراغاں کی بلند مقام سے فلمائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں پورا شہر روشن نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ دیوالی تہوار کا یہ منظر پاکستان کے سندھ کے مٹھی شہر کا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “مٹھی تھرپارکر سندھ گڈی بھٹ سے دیوالی (دیپاوالی) کے دن شھر کے خوبصورت مناظر”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

سندھ کے مٹھی شہر میں منائی گئی جشن چراغاں کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ٹین آئی اور گوگل لینس پر تلاش کیا۔ جہاں ہمیں 16 نومبر 2020 کو وائرل کلپ سے ملتی جلتی ایک ویڈیو ریڈک ویب سائٹ پر موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو بھارتی ریاست گوہاٹی میں منائی گئی جشن دیوالی کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Reddit

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 28 اکتوبر 2019 کو شیئر شدہ دی نارتھ ایسٹرن کرونیکل نامی فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق فضاء سے فلمائی گئی دیوالی کی روشنی کا یہ منظر 2018 میں جے پور کے نہر گڑھ قلعے کا ہے۔ جسے سوشل میڈیا صارفین نے گوہاٹی کے نائٹ اسکائی ویو کا بتاکر شیئر کیا تھا، اس پوسٹ میں اسے فرضی بتاکر وضاحت کی گئی تھی۔

Courtesy: Facebook/thenortheasternchronicle

اس کے علاوہ کیفریم کے ساتھ ہم نے “جے پور، نہرگڑھ دیوالی ویو” کیورڈ سرچ کیا۔ تب ہمیں 31 اکتوبر 2016 کو شائع شدہ انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو جے پور کے نہر گڑھ قلعہ سے رات میں فلمائے گئے دیوالی کے منظر کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: India Today

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں دیوالی کے تہوار پر کی گئی آتش بازی کی نہیں ہے یہ وائرل ویڈیو

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ دیوالی کی روشنی کا یہ منظر سندھ کے شہر مٹھی کا نہیں بلکہ بھارتی شہر جے پور کے نہر گڑھ قلعے کا ہے۔

Result: False

Sources
Video published by Reddit on 16 Nov 2020
Facebook post by The North Eastern Chronicle on 28 Oct 2019
Report published by India Today on 31 Oct 2016


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular