اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkآر پار کشمیر میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد

آر پار کشمیر میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد

 پاکستان میں گزشتہ چند روز سے آٹے کی قیمتوں میں آضافے کو لیکر سوشل میڈیا پر بحث شروع کوگئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔

متعدد صارفین نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹے کی قیمتوں کو بھارتی زیر انتظام کشمیر میں قیمتوں کے ساتھ موازنہ کیا، جس کے حساب سے پاکستانی کشمیر میں آٹے کی قیمت کافی زیادہ ہے۔

ایک صارف نے لکھا ‘بھارتی کشمیر میں آٹے کی قیمت 35 روپے فی کلو جبکہ پاکستانی کشمیر میں 150 روپے ہے’۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر

اسی طرح سے متعدد صارفین نے یہی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کشمیر میں آٹے کی فی کلو قیمت 35 روپے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک کلو کی قیمت 150 روپے ہے۔

پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں یکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے سب سے پہلے بھارتی کشمیر میں آٹے کی قیمت کا پتہ لگانے کے لیے گوگل سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی وئب سائٹ ملی، جس پر ہمیں 2016 میں اجراء شدہ آٹے اور چاول کا ریٹ لسٹ ملا۔ اس ریٹ لسٹ کے حساب سے آٹے کی قیمت کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درجہ فہرست یا مخصوص زمرے میں آنے والے افراد کے لیے 3 روپے فی کلو اور غیر مخصوص افراد کے لیے 13 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ 2016 میں مفتی محمد سعید جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ تھے۔

اس کے باوجود ہم نے محکمہ کے سپروائزر محمد احسان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چاول کے ساتھ چند کلو متبادل کے طور پر عوام میں تقسیم کیا جاتا ہے اور آٹا الگ سے تقسیم نہیں کیا جاتا ہے، اس لیے آٹے کی قیمتوں میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ہے۔

 انہوں نے ہمیں محکمہ میں لگے گورنر انظامیہ کے پوسٹر واٹس ائپ کیے، جس میں لکھا ہے کہ آٹا مخصوص طبقہ کے لیے 3 روپے اور عام کے لیے 13 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹے کی قیمت پتہ لگانے کے لیے ہم نے میرپور سے تعلق رکھنے والے صحافی اسلم میر سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی کشمیر میں آٹے کی قیمت 91 روپے فی کلو ہے۔

Conclusion

اس طرح سے نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ بھارتی کشمیر میں آٹا 35 روپے فی کلو نہیں بلکہ 13 روپے ہے اور پاکستانی کشمیر میں تمام آبادی کے لیے 91 روپے مقرر ہے۔ لہذا آٹے کی قیمتوں سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Result: False

Our Sources

Rate list available on capdkashmir.nic.in
Phonic conversation with Section Officer CA&PD Mohd۔ Haroon
Phonic Conversation with Supervisor Mohd۔ Ehsaan
Phonic Conversation with Journalist Mohd۔ Aslam


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular