Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر اس ہفتے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے فوجی ٹریننگ بیس پر کئے گئے حالیہ حملے سے منسوب کرکے متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے امام محمد توحیدی کی ایک ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ وہیں مسافروں بھری کشتی پلٹنے کی ایک ویڈیو کو گووا کا بتاکر بھی شیئر کیا گیا۔ ان سبھی موضوع پر مختصر فیکٹ چیک درج ذیل میں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اور تصویر کو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی اڈے پر کئے گئے حالیہ حملے کا بتاکا شیئر کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو اور تصویر دونوں ہی پرانی ہیں۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
عربی لباس میں نظر آرہے ایک شخص کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد ہیں، جنہوں نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوؤں کی سرزمین ہے۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والا بیان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے نہیں دیا ہے بلکہ ایرانی نژاد آسٹریلیا کے رہنے والے امام محمد توحیدی نے 2019 میں دیا تھا۔ پوری تحقیقات یہاں پڑھیں۔
سوشل میڈیا پر طوفان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان ملٹن کے اثرات کے مناظر ہیں۔ ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سبھی مناظر 2018 میں آئے سمندری طوفان مائیکل کے ہیں۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔
مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے کی اس ویڈیو کو بھارت کے گووا کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو افریقی ملک کانگو کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔
اسرائیلی فوجیوں کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی ٹریننگ بیس پر کئے گئے حملے سے چند لمحے پہلے کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تصویر پرانی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
March 8, 2025
Mohammed Zakariya
February 22, 2025
Mohammed Zakariya
February 8, 2025