Authors
Claim
بنگلہ دیش میں آرٹیکل 370 کے خلاف و کشمیر کی حمایت میں کئے گئے حالیہ مظاہرے کی ویڈیو۔
Fact
یہ ویڈیو 2019 میں اسلامی آندولن بنگلہ دیش کی جانب سے کئے گئے ایک مظاہرے کی ہے۔
سوشل میڈیا پر مظاہرے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں مسلمان بھاری تعداد میں بینر لئے مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ہے، جہاں حالیہ دنوں آرٹیکل 370 کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں بنگلہ دیشی مسلمانوں نے اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “بنگلہ دیشی بھائیوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں بہت بڑا احتجاج ریکارڈ کرایا۔اس احتجاج پر بھارت سخت آگ بگولہ ہے”۔
Fact Check/Verification
ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو کا ایک فریم فوٹو ویب سائٹ عالمی پر موصول ہوا۔ اس ویب سائٹس نے تصویر کے حوالے سے لکھا ہے کہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں اسلامی آندولن بنگلہ دیش نے 06 جولائی 2019 کو نیشنل پریس کلب پر بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے خلاف کئے گئے ایک مظاہرہ کی ہے۔
ہم نے وائرل ویڈیو اور تصویر میں نظر آنے والے مناظر اور بینر کا موازنہ کیا تو واضح ہوا کہ تصویر 2019 میں اسلامی آندولن بنگلہ دیش کے مظاہرے کی ہے، جسے صارفین ان دنوں بنگلہ دیش میں آرٹیکل 370 کے خلاف اور کشمیر کی حمایت کا بتاکر شیئر کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ اگست 2019 کو شائع ہونے والی بنگلہ دیشی و انگلش نیوز ویب سائٹ رائٹرز پر ہمیں مذکورہ مظاہرے سے متعلق تصویر کے ساتھ رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تصاویر بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں کشمیر میں مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف کئے گئے مظاہرے کی ہے۔
وہیں ایس بی نیوز ٹی وی اور تقویٰ میڈیا نامی یوٹیوب چینل پر 6 اگست 2019 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو بھی ملی۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔ البتہ تحقیقات کے دوران ہمیں ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس سے واضح ہو سکے کہ حالیہ دنوں کشمیر کی حمایت و آرٹیکل 370 کے خلاف بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف پرانی تصاویر کو سنجوان ملیٹری کیمپ میں مارے گئے بھاتی فوجی جوانوں کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر
Conclusion
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش میں آرٹیکل 370 کے خلاف اور کشمیر کی حمایت میں کئے گئے حالیہ مظاہرے کی نہیں ہے بلکہ 5 برس پرانی ہے۔
Result: Missing Context
Sources
Image found on Photo website Alamy on 06 Aug 2019
Reports published by Dainik gopalganj and Reuters on Aug 2019
Video published by YouTube Channels SB News TV and Taqwa Media on 06 Aug 2019
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔