Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر 21 سیکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعوی ہے کہ بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کی یہ ویڈیو ہے۔ فیس بک پر ایک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “شیرانی بلوچستان میں چلغوزے کا دنیا کا سب سے بڑا جنگل 11 دن سے جل رہا ہے”۔
پاکستان کی ریاست بلوچستان کے شیرانی میں چلغوزے کے جنگلات میں آگ نے کیٹگری کراؤن کی شکل اختیار کرلی ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن تیز ہوائیں پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ جیو نیوز پر شائع 23 مئی2022 کی ایک رپورٹ کے مطابق شیرانی کے جنگلات میں 2 ہفتوں سے آگ لگی ہے، لیکن اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جنگل کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے۔ اس حادثے میں کئی افراد کے مرنے اور جھلسنے کی بھی خبر ہے۔
اسی کے پیش نظر آگ کی ایک ویڈیو کو پاکستان کی ریاست بلوچستان کے ضلع شیرانی کی جنگلات میں لگی آگ کا بتاکر فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ سے جوڑ کر شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں کچھ فریم کو ین ڈیکس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائس آف امریکہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وہی ویڈیو ملا۔ جسے بلوچستان کے جنگلات کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق فضاء سے بنائی گئی یہ ویڈیو آسٹریلیا کے ویکٹوریا کے جنگلات میں لگی آگ کی ہے۔ اس ویڈیو کو 2 جنوری 2020 کو بنایا گیا تھا۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 2 جنوری 2020 کو اپلوڈ شدہ دی گارجئن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو آسٹریلیا کے ویکٹوریا کے جنگلات میں لگی آگ کا بتایا گیا ہے۔
بی بی سی کی ویب سائٹ پر شائع 21 جنوری 2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگی تھی۔ جس میں نیو ساؤتھ ویلس اور وکٹوریا کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ اس حادثے میں 33 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر دی گئی ہے، جبکہ آگ کی وجہ سے 11 ملین سے زیادہ جھاڑی، جنگل اورپارک جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔
پھر ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ جس بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کو صارفین دنیا کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل بتا رہے ہیں، اس میں کتنی سچائی ہے؟ تب ہمیں پاکستانی نیوز ویب سائٹ سماء ٹی وی کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ پاکستان کے جو جنگلات اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے وہ دنیا کے سب سے بڑے چلغوزے کے جنگل ہیں۔ یہ جنگل کوہ سلیمان پر واقع ہے۔ اس جنگل میں چکور، جنگلی بکرے، ہرن، خرگوش سمیت درجنوں بے زبان چرند پرند پائے جا تے ہیں۔ 20 لاکھ درخت کے خاکستر ہونے کی بھیی اطلاع ہے۔ یہ جنگل 26 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جس ویڈیو کو بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے وہ دراصل آسٹریلیا کے وکٹوریا کی جنگلات میں لگی آگ کی ہے اور ویڈیو 2020 کی ہے۔
Our Sources
Video Report Published on YouTube by Voice of America
/ 02/01/2020
Video Report Published on YouTube by The Guardian / 02/01/2020
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Mohammed Zakariya
September 25, 2023
Mohammed Zakariya
July 10, 2023
Abrar Bhat
October 29, 2022