اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: آٹھ سال پرانی تصویر کو حالیہ فرانس میں ہو رہے...

Fact Check: آٹھ سال پرانی تصویر کو حالیہ فرانس میں ہو رہے احتجاج سے منسوب کرکے کیا گیا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
فرانس کے شہر پیرس میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے مناظر۔

Fact
تصویر 2014 ورلڈ کپ میں ڈَچ سے ارجنٹینا کی جیت کے بعد جمع ہوئے مداحوں کی ہے۔ اس تصویر کا حالیہ فرانس میں ہو رہے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان دنوں فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں افراد سڑک پر اتر آئے ہیں۔ ڈی ڈبلو اردو کے مطابق پولس اور مظاہرین کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں۔ فرانس میں احتجاج کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور آمد و رفت متاثر ہو گیا ہے۔

اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر فضا سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں سڑک پر انسانوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جار ہا ہے یہ تصویر فرانس کے شہر پیرس میں پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہوئے لوگوں کی ہے۔

 حالیہ فرانس میں ہو رہے احتجاج کی نہیں ہے یہ وائرل تصویر۔
Courtesy: Facebook/Siddique Panezai

Fact check / Verification

فرانس میں ہو رہے احتجاج سے منسوب کرکے شیئر کی گئی تصویر کو ہم نے گوگل ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 101 گریٹ گولس نیوز ویب سائٹ کے آفیشل فیس بک پیج پر 10 جولائی 2014 کو شیئر شدہ ہوبہو تصویر ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر ارجینٹیا کی ٹیم کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کے بعد بیونس آئرس کی سڑک پر 9 جولائی 2014 کی رات میں جمع ہوئے مداحوں کی ہے۔ اس تصویر کو ارجنٹینا کے بیونس آئرس کا بتاکر کئی ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈلس سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/ 101GreatGoalsCom

اس کے علاوہ سرچ کے دوران ہمیں اسنو برینس نام کی نیوز ویب سائٹ پر مذکورہ تصویر کے ساتھ 10 جولائی 2014 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے کیپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق تصویر 2014 ورلڈ کپ کے سیمی فائن میں ڈچ سے ارجنٹینا کی جیت کے بعد جمع ہوئے مداحوں کی ہے۔

Courtesy: Snowbrains

مذکورہ معلومات سے واضح ہوا کہ وائرل تصویر کا حالیہ فرانس میں ہو رہے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پھر ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل ارتھ پر “اوبلسک بیونس آئرس، ارجنٹینا” کیورد سرچ کیا۔ جہاں وائرل تصویر سے ملتے جلتے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس میں چل رہے حالیہ پینشن تنازع سے نہیں ہے اس ویڈیو کا کوئی تعلق

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ حالیہ فرانس میں ہورہے احتجاج سے منسوب کرکے شیئر کی گئی تصویر انٹرنیٹ پر کم از کم 8 سالوں سے موجود ہے۔ رپورٹ میں تصویر 2014 ورلڈ کپ میں ڈچ سے ارجنٹینا کی جیت کے بعد جمع ہوئے مداحوں کی بتائی گئی ہے۔

Result: False

Our Sources
Facebook post by 101 Great Goals.com on 10 July 2014

Tweet by @Joefooty on 10 July 2014
Report published by Snow brains on 10 July 2014
Google earth search


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular