Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی بیوی سے جان کا خطرہ بتانے والے شخص کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ ویڈیو میں حیران و پریشان ایک شخص یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے کہ اس کہ بیوی اس کے پیچھے چاقو لےکر پڑی ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا شخص یہ بھی کہہ رہا ہے کہ اس کی بیوی نے پوچھا کتنا پیار کرتے ہو، اس شخص نے جواب میں کہہ دیا کہ دل چیر کے دیکھ لو، تبھی سے اس کی اہلیہ جان لینے پر تلی ہے۔ بتا دوں کہ اس ویڈیو کو پاکستان کے پیشاور کا بھی بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے وائرل ویڈیو کے ساتھ کیے گئے دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر اس ماہ 3,450 فیس بک یوزرس تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
Fact Check/ Verification
بیوی سے جان کا خطرہ بتانے والے شخص کی وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ویڈیو سے متعلق مثبت نتائج نہیں ملے۔
پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں للن ٹاپ پر شائع 23 جون 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام ونے تیواری ہے۔ تیواری نے “دل چیر کے دیکھ ترا ہی نام ہوگا” گانے سے متاثر ہوکر مزاحیہ انداز میں تقریباً ڈیڑھ مہینے پہلے ویڈیو بنایا تھا۔ جسے اب مختلف دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو تیواری نے مزاح کے طور پر بنایا تھا۔ سرچ کے دوران نیوز ایجنسی اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس کے مطابق ونے تیواری نے اپنے یوٹیوب چینل” سانسوں کی قیمت” پر اس ویڈیو کو اپلوڈ کیا تھا۔ لیکن اب اسے ایڈیٹ کر کے کچھ لوگوں نے غلط دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
بیوی سے جان کا خطرہ بتانے والا کون ہے یہ شخص؟
پھر ہم نے تیواری کے یوٹیوب چینل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کے ساتھ ایک اور ویڈیو ملا۔ جس میں وہ صاف طور پر یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اس ویڈیو کو انہوں نے تفریحاً بناکر اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا۔ جسے بعد میں لوگوں نے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ بتادوں کہ تیواری کے یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کے کیپشن میں “دل چیر کے دیکھ ترا ہی نام ہوگا کامیڈی ویڈیو” لکھا ہے۔
سرچ کے دوان ہمیں تیواری کا فون نمبر بھی ملا۔ جس پر ہم نے ان سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو سے متعلق سوالات کئے تو انہوں نے واضح کیا کہ “میں اور میری اہلیہ گانے سن رہے تھے۔ تبھی انہیں دل چیر کے دیکھ تیرا ہی نام ہوگا والا گانا سنائی دیا۔ اسی کے پیش نظر تیواری نے فیصلہ کیا کہ وہ اس موضوع پر ایک کامیڈی ویڈیو گھر کے باہر بنائیں۔ جس میں ان کی اہلیہ شامل ہو۔ لیکن ان کی اہلیہ نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ پھر انہوں نے اکیلے ہی آگرہ کے شادرہ برج پر دوڑتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو بنایا اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کیا۔ لیکن وہ ویڈیو اب فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اپنی بیوی سے جان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرو نے سائنسدان خوشبو مرزا کو ڈائریکٹر کے عہدے پر کیا فائز؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ جو دعویٰ ہے، وہ فرضی ہے۔ اس ویڈیو کو ونے تیواری نامی یوٹیوبر نے ڈیڑھ ماہ پہلے سانسوں کی قیمت نامی چینل پر ” دل چیر کے دیکھ ترا ہی نام ہوگا کامیڈی ویڈیو ” کیپشن کے ساتھ اپلوڈ کیا تھا۔
Result: Misleading
Our Source
Phone Call Verification
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.